جرمن چیز کیک
پیسٹری کے اجزاء۔
میدہ 185 گرام (Flour)
مکھن 120 گرام (Butter)
کاسٹر شوگر 60 گرام (Caster Sugar)
انڈہ ایک عدد (Egg)
نمک ایک چٹکی (Salt)
فیلنگ کے اجزاء۔
کریم چیز 800 گرام (Cream Cheese)
کاسٹر شوگر 235 گرام (Caster Sugar)
انڈے تین عدد (Eggs)
میدہ ایک کھانے کا چمچ (Flour)
انڈے کی زردی ایک عدد (Egg Yolk)
بادام 100 گرام (Almonds)
کیک پین نو انچ ایک ٹکڑا (Cake Pane)
ترکیب۔
ایک پیالے میں مکھن اور کاسٹر شوگر ملا کر پھینٹیں۔ جب وہ پھول جائے تو اس میں انڈہ ڈال دیں۔اب میدے میں نمک ملا کر مکھن کے آمیزے میں مکس کر کے فریج میں رکھ دیں۔ تھوڑی دیر بعد اسے نکال لیں اور کیک پین میں گندھی ہوئی ڈوبیل کر بیکنگ پین کے بیس میں ڈال دیں۔ اب اسے اوون میں 200 ڈگری سینٹی گریڈ پر دس منٹ بیک کریں۔ اور نکال کر ٹھنڈا کر لیں۔ باقی ڈو سے کیک پین کی تین سائیڈیں بنائیں۔ ایک پین میں کریم چیز پھینٹ لیں اور پھولنے پا کاسٹر شوگر شامل کر دیں۔ اس کے بعد ایک ایک کر کے تین انڈے ڈال دیں۔ پھر میدہ ملا کر اس مکسچر کو کیک کے سانچے میں ڈال کر المونیئم فوائل سے کور کریں۔ اب اسے پہلے 230 ڈگری سینٹی گریڈ پر 10 منٹ پھر 180 ڈگری سینٹی گریڈ پر 30 منٹ پر بیک کر لیں۔ ٹھنڈا ہونے پر سانچے سے نکال کربادام ڈال کر سرو کریں۔