اوریئنٹل چکن رائس

اجزاء۔

ابلے چاول (Rice Boiled)آدھا کلو

بون لیس چکن (Boneless Chicken) ایک پاؤ

جھینگے (Prawns) ایک پاؤ

مکھن (Butter) چار کھانے کے چمچ

تیریا کی سوس (Teriyaki Sauce) ایک چوتھائی کپ

مٹر (Green Peas) ایک کپ

گاجر (Carrots) ایک کپ

شملہ مرچ (Capsicums) ایک کپ

ہری پیاز (Spring Onions) ایک چائے کا چمچ

کالی مرچ (Black Pepper) ایک چائے کا چمچ

نمک (Salt) ایک چائے کا چمچ

با ریک کٹی ادرک (Finely Chopped Ginger) ایک کھانے کا چمچ

یخنی (Stock) آدھا کپ

ہری مرچ باریک کٹی ہوئی (Chopped Green Chilies) دو عدد

پیاز (Onion)  ایک عدد

تیل (Oil) دو کھانے کے چمچ

ترکیب۔

ایک پین میں تیل اور مکھن کو گرم کر کے ادرک، جھینگے اور بون لیس چکن فرائی کر لے نکال لیں۔ پھر اسی تیل میں پیاز فرائی کریں۔ اب اس میں چکن، جھینگے، گاجر ، مٹر، شملہ مرچ اور باریک کٹی ہری مرچ شامل کر کے دو منٹ تک فرائی کر لیں۔ پھر یخنی ڈال کر کالی مرچ اور نمک ڈال کر مکس کر لیں۔ اب اس میں چاول، تیریا کی سوس اور ہری پیاز شامل کر کے پانچ منٹ دم پر رکھ دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں