بھارتی ریاستی دہشتگردی کشمیریوں کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتی، اسلم اقبال

وزیر صنعت پنجاب نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے جاری اپنے پیغام میں کہا کہ بھارت 5 اگست کو جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوا ہے، بھارت نہتے کشمیریوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ رہا ہے لیکن عالمی برادری کی مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم پر خاموشی قابل افسوس ہے۔ وزیر صنعت و تجارت پپنجاب میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ بھارت نے 27 اکتوبر 1947 کو جموں و کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کرکے کشمیریوں کی آزادی چھینی، بھارت  گزشتہ 7 عشروں سے کشمیریوں کے حقوق پامال کر رہا ہے۔ وزیر صنعت پنجاب اسلم اقبال نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے جاری اپنے پیغام میں کہا کہ بھارت 5 اگست کو جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوا ہے، بھارت نہتے کشمیریوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ رہا ہے لیکن عالمی برادری کی مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم پر خاموشی قابل افسوس ہے۔ انہوں نے کہا کہ دور حاضر کے ہٹلر مودی کی سفاکیت اور ظلم کشمیریوں کو جھکا نہیں سکتا، کشمیری اپنی آزادی کی جدوجہد میں لازوال قربانیاں دے رہے ہیں۔ اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ ظالم مودی کی انتہا پسندانہ سوچ اور جنگی عزائم خطے کے امن کیلئے خطرہ ہیں، بھارت کی ریاستی دہشت گردی کشمیریوں کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں