وفاقی وزیر نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے والوں کے مذموم عزائم خاک میں ملائیں گے۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے پشاور دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ طلباء پر حملہ کرنے والوں کا انسانیت سے کوئی تعلق نہیں۔ وفاقی وزیر نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ پشاور مدرسے میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں، طلباء پر حملہ کرنے والوں کا انسانیت سے کوئی تعلق نہیں۔ شبلی فراز نے کہا کہ ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے والوں کے مذموم عزائم خاک میں ملائیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ شہداء کے لواحقین سے دلی اظہار تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہیں۔
