بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے لاکھوں افراد کو کرفیو کی پابندیوں میں جکڑ رکھا ہے، عثمان بزدار

یوم سیاہ کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعلی پنجاب کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت بدل کر مودی سرکار نے تمام اخلاقی، سفارتی اور سیاسی قوانین پامال کیے۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کشمیر میں بھارتی جارحیت کیخلاف یوم سیاہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستانی قوم اور کشمیری عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں، مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت بدل کر مودی سرکار نے تمام اخلاقی، سفارتی اور سیاسی قوانین پامال کیے۔ عثمان بزدار نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے لاکھوں افراد کو کرفیو کی پابندیوں میں جکڑ رکھا ہے۔ واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے ناجائز قبضے کیخلاف کنٹرول لائن کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں، مقبوضہ وادی میں آج مکمل ہڑتال ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں