کیا قائداعظم نے یہ خواب دیکھے تھے کہ یہاں پاپا جونز کے پیزے کھائیں جائیں گے؟ سردار اختر جان مینگل

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے بی این پی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ حربیار مری پر جب لندن میں دہشت گردی اور بغاوت کا مقدمہ چل رہا تھا تو عمران خان نے ان کی بے گناہی کی گواہی دی تھی، تھوڑی سی سزا کے حقدار تو عمران خان بھی بنتے ہیں۔
بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل نے قومی اسمبلی میں دھواں دار خطاب کرتے ہوئے بیان دیا کہ کیا قائداعظم نے یہ خواب دیکھے تھے کہ یہاں پاپا جونز کے پیزے کھائیں جائیں گے ؟۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی ارشد وحید چوہدری نے اپنے ٹویٹر پر پیغامات جاری کیے ہیں اور کہا ہے،
کہ یہ خطاب اختر مینگل نے قومی اسمبلی میں کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ حربیار مری پر جب لندن میں دہشت گردی اور بغاوت کا مقدمہ چل رہا تھا تو عمران خان نے ان کی بے گناہی کی گواہی دی تھی، تھوڑی سی سزا کے حقدار تو عمران خان بھی بنتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں