فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ریڈار میں فلم ساز، ادکار فواد خان بھی آگئے ہیں بتایا گیا ہے کہ ایف بی آر نے راحت فتح علی خان اور ثناء فخر کے بعد فلم ساز فواد خان کی غیر ملکی آمدنی کے حوالے سے چھان بین شروع کردی ہے اور اس سلسلے میں ایف بی آر نےایف آئی اے سے فواد خان کی گزشتہ پانچ سالہ ٹریول ہسٹری طلب کرلی ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ فلم سٹار فواد خان نے مالی سال 2018-19 کے گوشواروں میں اپنی 7 کروڑ روپے سے زائد آمدن ظاہر کی اور 2 کروڑ 22 لاکھ روپے ٹیکس ادا کر رکھا ہے۔
