احمد سلمان بلوچ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غیور پاکستانیوں میں فرانس اور فرانسیسی صدر کیخلاف بہت زیادہ غم و غصہ پایا جا رہا ہے، جس کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے وحدت روڈ پر ایک سڑک مختص کی ہے.
جماعت اسلامی نے لاہور میں فرانس کیخلاف احتجاج اور اپنی نفرت کے اظہار کیلئے سڑک مختص کر دی ہے۔ جماعت اسلامی حلقہ پی پی 180 کے امیر احمد سلمان بلوچ نے کہا کہ غیور پاکستانیوں میں فرانس اور فرانسیسی صدر کیخلاف بہت زیادہ غم و غصہ پایا جا رہا ہے، جس کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے وحدت روڈ پر ایک سڑک مختص کی ہے جہاں فرانسیسی صدر کی تصاویر، فرانس کے پرچم اور فرانسیسی اشیاء رکھی گئی ہیں اور لوگ اپنے غم و غصے کے اظہار کیلئے فرانسیسی صدر کی تصویر کو جوتے مار نگے۔
انہوں نے کہا کہ یہ تصاویر مستقل ادھر موجود رہیں گی اور لوگ اپنی نفرت کا اظہار کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے بھی جماعت اسلامی کے اس اقدام کو سراہا ہے۔ احمد سلمان بلوچ نے کہا کہ نبی کریم(ص) محبت کے اظہار کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ان کی سیرت طیبہ پر عمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت سے اپیل ہے کہ وہ فوری طور پر فرانس کیساتھ سفارتی روابط ختم کرے اور پاکستانی عوام سے گزارش ہے کہ فرانسیسی اشیاء کا بائیکاٹ کر دیں۔
