ایرانی سفیر کی میلاد النبی ﷺ کی مبارکباد

ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی نے کہا ہے کہ میری اور مملکتِ ایران کی طرف سے نبی رحمت، خاتم الانبیا ﷺ کا میلادِ باسعادت اہلِ پاکستان کو مبارک ہو۔
پاکستان میں ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے تمام پاکستانیوں کو میلاد النبی ﷺ کی مبارک باد دی ہے۔ پاکستان میں ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے جاری کیے گئے بیان کے ذریعے دیئے گئے پیغام میں عیدِ میلادالنبی ﷺ کی مبارک باد پیش کی ہے۔ ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی نے کہا ہے کہ میری اور مملکتِ ایران کی طرف سے نبی رحمت، خاتم الانبیا ﷺ کا میلادِ باسعادت اہلِ پاکستان کو مبارک ہو۔ انہوں نے کہا کہ پیغمبرِ اسلام ﷺ رحمتِ الٰہی کے مظہر اور امتِ اسلامی کی وحدت کے محور ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں