حکومت چیئرمین سی پیک اتھارٹی اور ممبران کو استثنیٰ دینے جا رہی ہے، رضا ربانی

سینیٹ میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے سابق چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) آرڈیننس جون میں متروک ہوچکا، بغیر کسی قانون کے اتھارٹی کام کر رہی ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ حکومت چیئرمین سی پیک اتھارٹی اور ممبران کو استثنیٰ دینے جا رہی ہے۔ سینیٹ میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے سابق چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) آرڈیننس جون میں متروک ہوچکا، بغیر کسی قانون کے اتھارٹی کام کر رہی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ اب حکومت نیا بل لائی ہے، چیئرمین اتھارٹی اور ممبران کو استثنیٰ دینے جا رہے ہیں، کیا یہ این آر او دینے کی کوشش ہے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ سی پیک کے منصوبے چل رہے ہیں۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ سی پیک کے بڑے دشمن ہیں، ہمیں ان کے ہاتھوں میں نہیں کھیلنا چاہیئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں