پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ جس طرح انہوں نے گزشتہ دنوں جلسے اور ریلیاں منعقد کی ہیں اس کی وجہ سے عوام میں کورونا دوبارہ پھیلنا شروع ہوا ہے، شاید پی ڈی ایم اس لئے پریشان تھی کہ کس طرح وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس پر قابو پانے کے لئے اقدامات کئے تھے۔
پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ ملک بھر میں ایک بار پھر کورونا کے وار شروع ہو گئے ہیں، کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کی ذمہ داری پی ڈی ایم پر عائد ہوتی ہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ جس طرح انہوں نے گزشتہ دنوں جلسے اور ریلیاں منعقد کی ہیں اس کی وجہ سے عوام میں کورونا دوبارہ پھیلنا شروع ہوا ہے، شاید پی ڈی ایم اس لئے پریشان تھی کہ کس طرح وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس پر قابو پانے کے لئے اقدامات کئے تھے۔
