آج مسلمانوں کے باہمی اتحاد کی سخت ضرورت ہے، آصف زرداری

اپنے بیان میں سابق صدر نے کہا کہ رحمت اللعالمین (ص) کے یوم ولادت پر دنیا بھر کے مسلمانوں کو مبارک باد دیتے ہیں، ہمارے نبی پاک (ص) نے امن، محبت اور انسانیت کی خدمت کا درس دیا، آج مسلمانوں کے باہمی اتحاد کی سخت ضرورت ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ آج مسلمانوں کے باہمی اتحاد کی سخت ضرورت ہے۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے عید میلادالنبی (ص) کے موقع پر اپنا بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ رحمت اللعالمین (ص) کے یوم ولادت پر دنیا بھر کے مسلمانوں کو مبارک باد دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے نبی پاک (ص) نے امن، محبت اور انسانیت کی خدمت کا درس دیا، آج مسلمانوں کے باہمی اتحاد کی سخت ضرورت ہے۔ آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے مسلمان آج جبر کا سامنا کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں