پنجاب، کے پی کے، سندھ اور گلگت بلتستان سمیت ملک کے گوش و کنار میں تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے کارکنان اور جامعہ عروۃ الوثقیٰ کے علماء ملاقاتوں کے ذریعے شرکت کی دعوت دے رہے ہیں۔ اس حوالے سے جہاں جہاں دعوت پہنچائی گئی ہے، وہاں مختلف شخصیات نے “وحدت امت میراث نبوت کانفرنس” کے اقدام کو سراہا ہے اور اس میں شرکت کی یقین دہانی کروائی ہے۔
متعلقہ فائیلیں گذشتہ سالوں کی طرح امسال بھی جامعہ عروۃ الوثقیٰ لاہور میں ہفتہ وحدت کی مناسبت سے “وحدت امت میراث نبوت کانفرنس” منعقد ہو رہی ہے۔ کانفرنس کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ کانفرنس میں شرکت کیلئے دعوتی مہم بھی جاری ہے، جس میں تمام مسالک کے علماء، دانشوروں اور یونیورسٹیز کے اساتید سمیت شخصیات کو دعوت نامے پہنچائے جا رہے ہیں۔ پنجاب، کے پی کے، سندھ اور گلگت بلتستان سمیت ملک کے گوش و کنار میں تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے کارکنان اور جامعہ عروۃ الوثقیٰ کے علماء ملاقاتوں کے ذریعے شرکت کی دعوت دے رہے ہیں۔ اس حوالے سے جہاں جہاں دعوت پہنچائی گئی ہے، وہاں مختلف شخصیات نے “وحدت امت میراث نبوت کانفرنس” کے اقدام کو سراہا ہے اور اس میں شرکت کی یقین دہانی کروائی ہے۔
