امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارت پر مزید ٹیرف لگانے کی دھمکی کے بعد بھارتی اسٹاک مارکیٹس میں نمایاں گراوٹ دیکھی گئی ہے۔نِفٹی 50 انڈیکس 73 پوائنٹس کم ہوکر 24,649 پر بند ہوا، جب کہ بی ایس ای سینسیکس میں 308 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی، اور یہ 80,710 پر بند ہوئی۔کاروباری ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکہ کی جانب سے تجارتی دباؤ اور سیاسی کشیدگی نے بھارتی سرمایہ کاروں میں بے چینی پیدا کر دی ہے، جس کا اثر مارکیٹ پر پڑا ہے۔اڈانی پورٹس، ریلائنس، انفوسس اور ایچ ڈی ایف سی بینک سمیت کئی بڑی کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی آئی ہے۔ اگر امریکہ نے ٹیرف واقعی بڑھا دیے تو بھارتی برآمدات اور کمپنیوں کے منافع پر مزید منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں
