راولپنڈی:بیورو رپورٹ سلیم جٹ سے
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے صدر پاکستان بننے کی خبروں کو بے بنیاد اور جھوٹ قرار دے دیا ہے۔برطانوی جریدے ’دی اکانومسٹ‘ کو انٹرویو میں انہوں نے واضح کیا کہ فیلڈ مارشل کے حوالے سے چلنے والی ایسی خبریں حقیقت سے کوئی تعلق نہیں رکھتیں۔بھارت کے ممکنہ حملے سے متعلق سوال پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ اس بار ردعمل کا آغاز بھارت کے اندر گہرائی سے ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ وہ بھی ہر جگہ سے نشانہ بن سکتے ہیں۔انہوں نے مودی حکومت پر الزام لگایا کہ وہ دہشت گرد حملوں کی پشت پناہی کر رہی ہے، اور ایسے حملوں کا جواب فوجی طاقت سے دیا
