روانڈا نے اعلان کیا ہے کہ وہ امریکہ سے ملک بدر کیے گئے تارکین وطن کو اپنے ہاں قبول کرے گا۔
یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیر قانونی تارکین وطن کو تیسرے ممالک بھیجنے کا منصوبہ پیش کیا ہے۔ روانڈا اس منصوبے کو تسلیم کرنے والا تیسرا افریقی ملک ہے۔ اس سے قبل جنوبی سوڈان اور ایسواتینی (سابقہ سوازی لینڈ) بھی اس منصوبے کی حمایت کر چکے ہیں۔
روانڈا کی حکومت کا کہنا ہے کہ وہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ان افراد کو پناہ دینے پر تیار ہے جنہیں امریکہ میں رہنے کی اجازت نہیں دی گئی۔