کراچی (انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ)تحریک انصاف کو آزاد کشمیر میں بڑا جھٹکا، دو اہم اراکین اسمبلی پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئےپی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و رکنِ سندھ اسمبلی فریال تالپور سے سیاسی رہنماؤں کی ملاقاتیں ہوئیں جس میں انہوں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔فریال تالپور سے پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے سینئر نائب صدر و ایم ایل اے چودھری رفیق نیئر اور وزیر ٹرانسپورٹ جاوید بٹ کی ملاقات ہوئی۔زرداری ہاؤس کراچی میں ملاقات کے دوران چودھری رفیق نیئر اور جاوید بٹ نے اپنے اپنے ساتھیوں اور حامیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔چودھری رفیق نیئر اور جاوید بٹ نے صدر مملکت آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔اس موقع پر سردار تنویر الیاس نے کہا کہ کشمیر کاز کو مضبوطی سے آگے بڑھانے اور آزاد کشمیر کی ترقی و بہبود کا واحد سیاسی پلیٹ فارم قائدِ عوام شہید بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی پارٹی ہے، اس کی قیادت اب بلاول بھٹو کے مضبوط ہاتھوں میں ہے۔فریال تالپور نے چودھری رفیق نیئر اور جاوید بٹ کو ان کے ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔اس موقع پر آزاد کشمیر کے وزیر و پی پی پی آزاد کشمیر کے جنرل سیکرٹری فیصل ممتاز اور چودھری محمد ریاض بھی موجود تھے۔

متعلقہ

سردرد کا علاج ہومیوپیتھک ادویا ت کے ساتھ
سردرد کی اقسام اور ہومیوپیتھی سردرد ایک عام بیماری ہے جو کئی وجوہات کی بنا پر ہو سکتی ہے۔ ہومیوپیتھک طریقہ علاج ان افراد کے لئے بہت موثر ثابت ہو سکتا ہے جو سردرد کے دائمی مسائل سے دوچار ہیں۔ مؤثر ہومیوپیتھک ادویات ذیل میں 10 ہومیوپیتھک ادویات…

زمان پارک پر اسلام آباد پولیس پر حملے کا کیس: عمران خان اور شبلی فراز کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
لاہور (انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ پنجاب فرزانہ چوہدری سے ) – لاہور کی کینٹ کچہری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف زمان پارک میں اسلام آباد پولیس پر مبینہ حملے کے مقدمے میں ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے…

خیبرپختونخوا اسمبلی: اقلیتی نشست پر جے یو آئی کے گرپال سنگھ آفریدی بلا مقابلہ منتخب
پشاور (نمائندہ خصوصی) — خیبرپختونخوا اسمبلی میں اقلیتی نشست پر جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے امیدوار گرپال سنگھ آفریدی بلا مقابلہ منتخب ہو گئے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر امیر مقام نے ٹاس سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے سیاسی رواداری کی مثال قائم…

ایک پر حملہ، سب پر حملہ ہے — صدر پی ایف یو جے افضل بٹ کی صحافیوں سے راولپنڈی پریس کلب پہنچنے کی اپیل
راولپنڈی (انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ فائزہ یونس ) — پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (PFUJ) کے صدر افضل بٹ نے راولپنڈی اور اسلام آباد کے تمام صحافیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ صحافیوں کے حقوق کے تحفظ اور پولیس گردی کے خلاف 14 جولائی بروز پیر شام 4 بجے…

’جب پاکستان کے ساتھ تعلقات خراب ہوئے تو کیا کسی ایک ملک نے بھی مدد کی‘: بھگونت مان کی مودی پر تنقید
پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان نے وزیراعظم مودی کے حالیہ بین الاقوامی دوروں (گھانا، ٹرینیڈاڈ، ٹوباگو، ارجنٹائن، برازیل، نمیبیا) پر شدید تنقید کی اور کہا کہ وہ عالمی دوروں میں مصروف ہیں لیکن عوامی مسائل پر توجہ نہیں دیتے۔بھگونت مان نے قومی اسمبلی میں سوال اٹھایا.جب پاکستان…

سپریم کورٹ کا آئندہ ہفتے کا ججز روسٹر جاری 5 بنچز تشکیل
سلام آباد (محمد سلیم سے ) سپریم کورٹ نے آئندہ ہفتے کی سماعت کے لیے ججز روسٹر جاری کرتے ہوئے 5 بنچز تشکیل دے دیے ہیں جن میں 4 بنچ اسلام آباد جبکہ ایک بنچ لاہور رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کرے گا۔اسلام آباد میں تشکیل دیا گیا…