آئرلینڈ کے مشہور بینڈ ’’فونٹینز ڈی سی‘‘ نے گزشتہ دن ترکی میں پہلی دفعہ کنسرٹ کیا جس میں اس نے فلسطین کیلئے آواز بلند کی۔ پرفارمنس کے دوران اسکرین پر فلسطینی پرچم جگمگاتا رہا۔ سامعین نے ’’آزاد فلسطین‘‘ کے نعرے بلند کئے۔آئرش پوسٹ پنک بینڈ ’’فونٹینز ڈی سی‘‘ نے اتوار کو استنبول میں اپنے کنسرٹ میں فلسطین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ ان کے کنسرٹ کے درمیان اسٹیج کی اسکرین پر فلسطینی پرچم آویزاں رہا۔ سامعین کے اراکین نے بینڈ کے پیغام کو تقویت دیتے ہوئے ’’آزاد فلسطین‘‘ جیسے نعرے بھی لگائے۔ ایونٹ آرگنائزر ایپیفونی اور یو آر یو کے مطابق، کنسرٹ کوک سیفٹک پارک میں پہلی بار ترکی میں ہوا ہے۔ اپنے گانے ’’ہیئرز دی تھنگ‘‘ کے ساتھ آغاز کرتے ہوئے، گروپ نے اپنے کئی معروف نغمہ پرفارم کئے جن میں ’’بوائز ان دی بیٹر لینڈ‘‘، ’’اٹز امیزنگ ٹو بی ینگ‘‘، ’’ان دی ماڈرن ورلڈ‘‘، اور ’’اسٹاربرسٹر‘‘ شامل ہیں۔ اس موقع پر بینڈ نے مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور پہلی بار استنبول میں پرفارم کرنے کے بارے میں جوش و خروش کا اظہار کیا۔

متعلقہ

98 سالہ معمر خاتون کی میسی کو شادی کی پیشکش کردی
98 سالہ معمر خاتون نے لیونل میسی کو شادی کی پیشکش کردی، جس کے بعد فٹبالر کا دلچسپ ردعمل توجہ کا مرکز بن گیا۔ فٹبال کے عظیم کھلاڑی لیونل میسی کے مداح دنیا بھر میں موجود ہیں، مگر اس بار ان کی ایک 98 سالہ پُرجوش فین نے…
سکاٹ لینڈ میں طیارے میں نعرے لگانے والا شخص گرفتار
سکاٹ لینڈ پولیس نے تصدیق کی ہے کہ ایک 41 سالہ شخص کو دورانِ پرواز ’امریکہ مردہ باد‘، ’ٹرمپ مردہ باد‘ اور ’اللہ اکبر‘ کے نعرے لگانے پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ ایک مسافر طیارے میں پیش آیا، جہاں ملزم نشستوں کے…

جگدیپ دھنکڑ کے استعفے کی اندرونی کہانی: ایک فون کال، تلخ بحث، اور اچانک فیصلہ؟
نئی دہلی – بھارت کے نائب صدر جگدیپ دھنکڑ کے اچانک استعفے نے ملک کی سیاسی فضا کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ اگرچہ انہوں نے اپنے صحت کے مسائل کو استعفے کی وجہ قرار دیا ہے، لیکن ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اس فیصلے کے پیچھے کسی…
سینیٹ میں سانحہ ڈیگاری پر شدید ردعمل: ’سب کو پھانسی دی جائے، وزیراعلیٰ، آئی جی اور ایس ایچ او مستعفی ہوں‘
اسلام آباد: بلوچستان کے علاقے ڈیگاری میں ایک خاتون اور مرد کو غیرت کے نام پر قتل کیے جانے کے لرزہ خیز واقعے پر سینیٹ آف پاکستان میں شدید ردعمل دیکھنے میں آیا۔ حکومتی و اپوزیشن اراکین نے واقعے کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے ’بربریت‘ اور ’انسانیت…

ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی: جی 7 وزرائے خارجہ
جی 7 وزرائے خارجہ نے کہا ہےکہ ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ کینیڈا میں جاری جی 7 وزرائے خارجہ اجلاس کے مشرق وسطیٰ سے متعلق مشترکہ بیان میں ایران سے یورینیئم افزودگی کی غیر ضروری سرگرمیاں دوبارہ نہ شروع کرنے کا مطالبہ…

لاہور میں بارش کے بعد واسا کا ریسکیو آپریشن جاری، کئی اہم علاقے کلیئر
لاہور (انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ پنجاب محمد شہزاد سے)واسا لاہور نے حالیہ شدید بارشوں کے بعد "پوسٹ رین آپریشن” تیز کر دیا ہے۔ ڈی جی پنجاب واسا طیب فرید اور ایم ڈی واسا غفران احمد نے علی الصبح شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور نکاسی آب کے اقدامات…