اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے میانمار کی فوجی جنتا کے منصوبہ بند انتخابات کو’’ `سراب‘‘ قرار دے دیا، انہوں نے کہا کہ تمام ممالککیلئے ضروری ہے کہ وہ اس انتخابی عمل کو مسترد کریں اور فوجی جنتا کو اس دھوکے سے بری ہونے کی کوشش کرنے کی اجازت نہ دیں۔اقوام متحدہ کے میانمار میں انسانی حقوق کے حالات کے خصوصی نمائندے نے دسمبر ۲۰۲۵ءتا جنوری ۲۰۲۶ءمیں ملک کے منصوبہ بند انتخابات کو ’’سراب‘‘ قرار دے دیا ہے۔ ٹام اینڈریوز نے بدھ کو اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی۵۹؍ویں اجلاس میں میانمار پر اپ ڈیٹ سے قبل کہا کہ ’’وہ (فوجی جنتا) انتخابی مشق کا ایک ایسا ’’سراب‘‘ تخلیق کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو ایک قانونی عوامی حکومت کو جنم دے گا۔‘‘واضح رہے کہ میانمار کی فوجی جنتانے ۲۰۲۱ءکی بغاوت میں آنگ سان سو چی کی حکومت کومعطل کرکے اقتدار پر قبضہ کیا تھا، اور اس کے بعد یہ پہلے انتخابات ہوں گے۔

متعلقہ

"پاکستان نے جنگ میں جس طرح ساتھ دیا، وہ کبھی نہیں بھول سکتے”: ایرانی صدر مسعود پزشکیان
تہران (نمائندہ خصوصی)ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ "پاکستان نے اسرائیل کے ساتھ جنگ کے دوران جس طرح ایران کا ساتھ دیا، وہ ہمارے لیے ناقابلِ فراموش ہے۔” انہوں نے ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کے دوران کیا۔تہران…

پاسپورٹ کی دوڑ میں پاکستان پیچھے رہ گیا… ایشیا کے تین ملک دنیا پر چھا گئے!
ہینلے اینڈ پارٹنرز نے جولائی تا دسمبر 2025 کے لیے دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی نئی درجہ بندی جاری کر دی ہے، جس میں ایشیا کے تین ممالک نے سبقت حاصل کی ہے۔ سنگاپور ایک بار پھر پہلے نمبر پر براجمان ہے، جس کے شہری 193 ممالک…

جرمنی کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس مئی 2025 میں €9.6 بلین
مئی 2025 میں جرمنی کا موجودہ اکاؤنٹ سرپلس €9.6 بلین تھا، جو اپریل کے €18.9 بلین سے تقریباً 49% کم تھا ۔ یہ جمع کردہ سرپلس مارچ 2025 میں €34.1 بلین کے ریکارڈ ہائی سے زبردست کمی کو ظاہر کرتا ہے—that’s -72% from March ۔ مئی 2025 میں جرمنی کا کرنٹ…

تعلیم، سیاحت اور تجارت میں تعاون؛ پاک-آسٹریا تعلقات میں نئی جہتیں
نیویارک: پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی پر ہائی لیول سیاسی فورم (HLPF) کے موقع پر آسٹریا کے چانسلر کے خصوصی ایلچی برائے عالمی امور، پیٹر لوناسکی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاک-آسٹریا…

امریکی پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں کمی
واشنگٹن: ہیلی پاسپورٹ انڈیکس کی تازہ رپورٹ کے مطابق، امریکی پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی کم ہو کر 12ویں نمبر پر آ گئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی شہری اب 184 ممالک میں بغیر ویزا یا ویزا آن ارائیول سفر کر سکتے ہیں، جب کہ…

اسلام آباد: ہنی ٹریپ کے ذریعے بلاسفیمی کیسز میں پھنسائے گئے بچوں کے والدین کا انصاف کا مطالبہ
اسلام آباد (بیورو رپورٹ محمد سلیم سے ) — نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سوشل میڈیا کے ذریعے ہنی ٹریپ میں آ کر بلاسفیمی کے مقدمات کا سامنا کرنے والے بچوں کے والدین اور ان کے وکلاء نے شفاف تحقیقات اور آزاد کمیشن…