لا ہور (انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ پنجا ب فرزانہ چوہدری)انہوں نے کہا پنجاب کے صحت کے معاملے میں حکومت غیر سنجیدہ ہے۔بجٹ میں ٹیچنگ ہسپتالوں کیلئے ایک روپیہ کا اضافہ نہیں ہوا۔ٹیچنگ ہسپتالوں کو ادویات کی کمی کا سامنا کرنا پڑے گا پھر میو ہسپتال جیسے حالات ہی تمام ٹیچنگ ہسپتالوں میں ہوں گے۔ پی آئی سی ہسپتال کے بجٹ میں ایک روپیہ بھی نہیں بڑھایا گیا۔ چلڈرن ہسپتال کے بجٹ میں بھی ایک روپیہ نہیں بڑھایا گیا تمام ٹیچنگ ہسپتالوں کیلئے پچھلے سال والا ہی بجٹ رکھا گیا ہے نشتر ہسپتال ملتان کی بجٹ میں کمی کی گئی ہے جنوبی پنجاب کے بجٹ میں 17 کروڑ روپے کی کمی کی گئی ہے کئی ہسپتالوں کے بجٹ میں کمی کی گئی ہے ۔انہوں نے صرف انفراسٹرکچر پر زور دیا ہے انفراسٹرکچر میں گھپلہ زیادہ ہوتا ہے ۔پولیس کے بجٹ میں کمی کر لیں انفراسٹرکچر کے بجٹ میں کمی کر لیں۔ انہوں نے کہا وزیر خزانہ پنجاب نے بجٹ پڑھ دیا تب انکو خامیوں کا پتا چلا یہ 26 ویں ترمیم جیسی کالی ترامیم لے کر آرہے ہیں ۔ مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال میانوالی کو بند کرنے کی کوشش کی جارہی ہے بانی پی ٹی آئی نے یہ ہسپتال بنایا اس لیے اسے بند کیا جا رہا ہے بانی پی ٹی آئی ڈیل نہیں کریں گے، کیسز میں کچھ بھی نہیں ہے وزیراعلیٰ پنجاب اسمبلی آئیں تو بھرپور احتجاج کریں گے وزیراعلیٰ پنجاب تقریر کریں گی تو ہم گونگوں کی طرح نہیں بیٹھیں گے اسمبلی میں اپوزیشن کا احتجاج حق ہے، احتجاج ہوگا
متعلقہ

وزیراعظم کا قطر میں امریکی فوجی اڈے پر ایرانی میزائل حملے کی اطلاعات پر گہری تشویش کا اظہار
وزیراعظم شہباز شریف نے قطر میں امریکی فوجی اڈے پر ایرانی میزائل حملے کی اطلاعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان میں قطری سفیر علی مبارک الخاطر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ انہوں نے قطر میں امریکی فوجی اڈے پر ایرانی میزائل حملے…

فلسطینی ریاست کو قبل از وقت تسلیم کرنا نقصان دہ ہو سکتا ہے: اطالوی وزیرِ اعظم
روم / غزہ:اطالوی وزیرِ اعظم جورجا میلونی نے خبردار کیا ہے کہ فلسطینی ریاست کے باضابطہ قیام سے قبل اسے تسلیم کرنا امن عمل کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ ہفتے کے روز اطالوی اخبار ’لا ریپوبلیکا‘ کو دیے گئے انٹرویو میں میلونی نے کہا:> "میں…

پاکستان کی 44 فیصد آبادی غربت کی لکیر سے نیچے ہے، معیشت کی بہتری کا دعویٰ غیرمناسب ہے: ڈاکٹر حفیظ پاشا
اسلام آباد: (اسپیشل رپورٹر)پاکستان کے سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ پاشا نے حکومت کے معاشی بہتری کے دعوؤں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ "ایسے میں یہ کہنا کہ معیشت چل پڑی ہے، یہ انتہائی نامناسب بات ہے۔” انہوں نے ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے…

امریکی صدر ٹرمپ کا بھارت کو ایک اور سفارتی جھٹکا، خالصتان حامی رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کو اہم خط ارسال
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر بھارت کی مودی سرکار کو سفارتی محاذ پر شدید دھچکا پہنچایا ہے۔ اس بار انہوں نے خالصتان تحریک کی حامی تنظیم سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کو ایک خط ارسال کیا ہے، جس میں امریکی شہریوں کے…

نئی رپورٹ ٹرمپ کی ایرانی جوہری تنصیبات تباہ کرنے کی بات کی تصدیق کرتی ہے: تُلسی گبارڈ
امریکی نیشنل انٹیلی جنس کی ڈائریکٹر تُلسی گبارڈ کا کہنا ہے کہ نئی انٹیلیجنس رپورٹ ٹرمپ کی اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ ایران کی جوہری تنصیبات تباہ کر دی گئی ہیں۔ سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں امریکی نیشنل انٹیلی جنس کی ڈائریکٹر تُلسی…

کے پی میں عدم اعتماد کی تجویز زیر بحث نہیں، صوبے کو بحران میں ڈالنے کا کام نہیں کرینگے: عرفان صدیقی
اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہےکہ ایسا کوئی حربہ نہیں کریں گے جس سے خیبرپختونخوا کسی بحران میں چلا جائے۔ جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہا کہ ایسا کوئی حربہ نہیں کریں…