ماسکو (نمائندہ خصوصی) روس نے ایران اور اسرائیل کے درمیان ہونے والے جنگ بندی معاہدے پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے۔روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا کہ روس کو جنگ بندی معاہدے کی پائیداری پر یقین نہیں، جنگ بندی کا خیرمقدم اس وقت کریں گے جب اس پر عمل ہوگا، ماسکو امن کا خواہاں ہے لیکن یہ جنگ بندی کب تک قائم رہے گی، اس بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔سرگئی لاروف نے کہا کہ کہا جا رہا ہے کہ امریکا نے اسرائیل کو جنگ بندی پر راضی کیا جبکہ قطر نے ایران کو مذاکرات پر آمادہ کیا، تاہم، ان سفارتی کوششوں کے باوجود دونوں ممالک نے ایک دوسرے پر حملے جاری رکھے، جس سے معاہدے کی سنجیدگی پر سوالات کھڑے ہو گئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ روس کی خواہش ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کم ہو اور دیرپا امن قائم ہو، لیکن موجودہ حالات میں جنگ بندی کے پائیدار ہونے کا یقین نہیں کیا جا سکتا، ہمارے قطری دوستوں نے ایران کو راضی کیا اور امریکا نے اسرائیل کو، مگر زمینی حقائق مختلف کہانی بیان کر رہے ہیں۔

متعلقہ

یورپی ملک کا پاکستان میں ویزا سروسز دوبارہ شروع کرنے کا اعلان
یورپی ملک سویڈن نے پاکستان میں ویزا سروسز دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 2 جولائی کو اسٹاک ہوم میں پاکستان اور سویڈن کی وزارت خارجہ کے درمیان ہونے والے دوطرفہ سیاسی مشاورت کے بعد سویڈن کی حکومت نے اسلام آباد میں ویزا…

امریکا اور چین کے درمیان اسٹاک ہوم میں تجارتی مذاکرات کا پہلا دن مکمل
امریکا اور چین کے اعلیٰ حکام کے درمیان سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں تجارتی مذاکرات کا پہلا دن پیر کو مکمل ہو گیا۔ مذاکرات کے بعد کسی قسم کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔ یہ بات چیت رواں سال مئی میں طے پانے والے عارضی معاہدے کے…
راولپنڈی بورڈ کے زیرِ انتظام انٹرمیڈیٹ فرسٹ اینول امتحانات 2025 کامیابی سے مکمل — شفافیت، میرٹ اور زیرو ٹالرنس پالیسی کا عملی مظاہرہ
راولپنڈی (علی حسنین سے)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن، راولپنڈی کے زیرِ انتظام انٹرمیڈیٹ فرسٹ اینول امتحانات(تھیوری ) 2025 آج کامیابی سے اختتام پذیر ہو گئے۔ چیئرمین تعلیمی بورڈ محمد عدنان خان نے امتحانات کے پرامن، شفاف اور میرٹ پر مبنی انعقاد پر مکمل اطمینان اور مسرت کا…

بنگلہ دیش: سابق الیکشن کمشنر نورالہدیٰ انتخابی نتائج میں ہیرا پھیری کے الزام میں گرفتار
بنگلہ دیش کے سابق الیکشن کمشنر نورالہدیٰ کو انتخابات میں ہیرا پھیری کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ پیرکو انہیں تفتیش کیلئے ۴؍ دن کی پولیس تحویل میں رکھا گیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی نے رپورٹ کیا ہے کہ ’’بنگلہ دیش کے سابق چیف…

آئی پی ایل 2025: بنگلورو بھگدڑ کا الزام آر سی بی اور کوہلی کے ویڈیو پر، کرناٹک حکومت کی ہائی کورٹ کو رپورٹ
بنگلورو (اسپورٹس ڈیسک) — کرناٹک حکومت نے ہائی کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں بتایا ہے کہ 4 جون کو ایم چناسوامی اسٹیڈیم کے باہر جو خطرناک بھگدڑ کا واقعہ پیش آیا، اس کے ذمہ دار رائل چیلنجرز بنگلورو (آر سی بی)، اس کے ایونٹ پارٹنرز، اور…

پروفیشنل گروپ کے سربراہ حامد خان نے لاہور ہائیکورٹ بار سے خطاب۔
پروفیشنل گروپ کے سربراہ حامد خان نے لاہور ہائیکورٹ بار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ۔اگر 26 ویں ترمیم کو دیکھیں تو اگلی ترمیم اس سے بدتر ہوگی۔لاہور ( انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ پنجاب ڈاکٹر انسب علی سے ہو سکتا ہے کہ یہ لوگ نظام ہی نیا لے آئیں،…