کولمبو (نامہ نگار خصوصی) محمد آصف نے ایشین 6 ریڈ چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں قدم رکھ کر میڈل یقینی بنالیا، دفاعی چیمپئن اویس منیر اور سابق ایشین چیمپئن محمد سجاد کا سفر پری کوارٹر فائنل ہی میں ختم ہوگیا۔سری لنکا کے شہر کولمبو سےموصولہ اطلاعات کے مطابق چیمپئن شپ کے تیسرے دن تین مرتبہ کے عالمی چیمپئن محمد آصف نے ایک جان توڑ مقابلے کے بعد ملائیشیا کے کھلاڑی کم کو لیونگ کو3-5 سے مات دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔قبل ازیں پری کواٹر فائنل میں محمد آصف نے کمبوڈیا کے نیانگ ٹولہ کو ایک فریم کی قربانی دے کر 1-5 سے فتح پائی اور برانز میڈل کا حصول یقینی بنالیا۔تاہم، دیگر دونوں پاکستانی کیوئسٹ ناک آوٹ کے پہلے مرحلہ میں ہی شکست کھا کر ایونٹ سے باہر ہوگئے۔پری کوارٹر فائنل میں اعزاز کے دفاع کے لیے کوشاں اویس منیر کو ہانگ کانگ کے منگ وا مان نے سخت مقابلے کے بعد 3-5 سےٹھکانے لگایا جبکہ سابق عالمی نمبر 2 محمد سجادکوسنگا پور کے سنی وانگ نے کسی دقت کے بغیر 0-5 سے شکست دےدی۔سیمی فائنل میں بدھ کو محمد آصف کا مقابلہ ملائشیا کے تھور چوان لیونگ سے ہوگا۔

متعلقہ

ارشد شریف کا قتل کوئی حادثہ یا غلطی نہیں تھی بلکہ سوچ سمجھ کر ٹارگٹ کیا گیا.کینیا کی جج جسٹس سٹیلا کا فیصلہ
کینیا کی جج جسٹس سٹیلا کا فیصلہ تمام گواہوں اور ثبوتوں کو دیکھنے سننے کے بعد عدالت اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ مسٹر ارشد شریف کا قتل کوئی حادثہ یا غلطی نہیں تھی بلکہ سوچ سمجھ کر ٹارگٹ کیا گیا، مسٹر ارشد شریف مرحوم کی بیوی نے…

پنجاب پولیس کے سب انسپکٹر فرقان احمد کی عالمی مقابلوں میں شاندار کارکردگی
لاہور: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سب انسپکٹر فرقان احمد خان سے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی اور امریکہ میں ہونے والے ورلڈ پولیس اینڈ فائر گیمز میں دو برانز میڈل جیتنے پر ان کی حوصلہ افزائی کی۔فرقان احمد نے کریکو رومن اور فری ریسلنگ…
پارلیمانی سفارت کاری دوطرفہ مصروفیات میں مرکزی حیثیت رکھتی ہے، ایمب اسٹوئینسکو
پاکستان رومانیہ تعلقات میں سب سے آگے پارلیمانی ڈپلومیسی پاکستان اسلام آباد رومانیہ پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ کا اجلاس سینیٹر ضمیر حسین گھمرو کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔ اجلاس میں H.E. رومانیہ کے سفیر ڈاکٹر ڈین سٹوئینسکو، رومانیہ کے سینئر حکام اور سینیٹ کے اراکین بشمول…

سوشلسٹ امیدوار زہران ممدانی کی 2015 کی پرانی ٹویٹس ایک بار پھر موضوع بحث بن گئیں
نیویارک میئرشپ کے امیدوار کی دہشت گردی اور FBI سے متعلق سابقہ ٹویٹس پر تنازع زہران ممدانی نے 2015 میں جب ان کی عمر 23 سال تھی، الزام عائد کیا تھا کہ امریکی حکام نے القاعدہ کے رہنما انور العولقی کو دہشت گردی کی طرف دھکیلا نیویارک کے…
ایران کے فردو پہاڑوں میں جوہری تنصیبات کی تباہی کے سیٹلائٹ مناظر جاری ایران
سیٹلائٹ تصاویر نے انکشاف کیا ہے کہ ایران کے زیرزمین جوہری مرکز فردو میں واقع پہاڑ امریکی حملوں کے بعد شدید متاثر ہوئے ہیں۔ یہ تصویریں امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس نے تجزیہ کے بعد جاری کیں۔ ادھر ایران کے ایک سینئر عہدیدار نے "رائیٹرز” کو…
عراق سے مزید 268 پاکستانی زائرین واپس پہنچ گئے
اسلام آباد: عراق سے پاکستانی زائرین کی واپسی جاری ہے ، خصوصی پروازوں کے ذریعے 268 پاکستانیوں کو وطن واپس لایا گیا۔ وزارت خارجہ کے ترجمان مطابق کراچی اور اسلام آباد کے لیے دو پروازیں باحفاظت پاکستان پہنچ گئیں، باقی زائرین کی واپسی کو یقینی بنانے کے لیے…