روس یوکرین جنگ کے آغاز پر برطانیہ نے ’’یوکرین فیملی اسکیم‘‘ کا آغاز کیا تھا جس کے تحت یوکرین کے شہریوں کو برطانیہ میں اسپیشل ویزا کے تحت زندگی شروع کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔ ۶۰؍ سے زائد قانون سازوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ کیلئے بھی ایسی ہی اسکیم متعارف کروائیں۔پیر کو درجنوں برطانوی قانون سازوں نے وزیر اعظم کیئر اسٹارمر سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر نئی ویزا اسکیم متعارف کرائیں تاکہ غزہ میں فلسطینیوں کو خاندان کے ساتھ برطانیہ میں پناہ لینے کی اجازت دی جا سکے۔ ۶۷؍ ممبران پارلیمنٹ اور ہاؤس آف لارڈز کے ممبران کے ایک کراس پارٹی گروپ نے اسٹارمر اور ہوم سیکریٹری یویٹ کوپر کو ایک ’’غزہ فیملی اسکیم‘‘ بنانے پر زور دیتے ہوئے لکھا کہ ’’ایک ایسا پروگرام ترتیب دیا جائے جو انہوں نے ۲۰۲۲ء میں روس یوکرین جنگ شروع ہونے کے بعد یوکرین فیملی اسکیم بنیا تھا۔ انادولو کے پاس موجود ایک مشترکہ خط میں اراکین پارلیمنٹ اور ساتھیوں نے ’’غزہ میں فلسطینیوں کو پہنچنے والے بے پناہ مصائب پر شدید تشویش‘‘ کا اظہار کیا، بشمول اسرائیل کی امدادی ناکہ بندیوں کے ذریعے قحط پیدا کرنا اور غزہ کی آبادی پر مسلسل بمباری کرنا۔

متعلقہ
فردو پر 12 بنکر بسٹر بم گرائے گئے: اسرائیلی میڈیا
، میں نے اپنا وعدہ پورا کردیا:نیتن یاہو اسرائیلی میڈیا نے اتوار کے روز اطلاع دی ہے کہ ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کے اعلان کے بعد چھ B-2 بمبار طیاروں نے فردو سائٹ پر 12 بنکر بسٹر بم گرائے ہیں۔ وزیر اعظم نیتن یاہو نے اسرائیلیوں…

کے پی سینیٹ الیکشن: 11 نشستوں پر انتخاب مکمل، حکومت 6 اور اپوزیشن 5 نشستوں پر کامیاب
پشاور (نمائندہ خصوصی): خیبرپختونخوا میں سینیٹ کی 11 نشستوں پر ہونے والے انتخاب کے تمام نتائج سامنے آ گئے، جس میں حکومت نے 6 جبکہ اپوزیشن نے 5 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ الیکشن میں متفقہ 6-5 فارمولے کے تحت حکومت اور اپوزیشن دونوں نے کامیابی حاصل…

حماس کا رویہ ظاہر کرتا ہے کہ وہ معاہدہ نہیں چاہتی، وٹکوف – امریکی ٹیم غزہ مذاکرات سے علیحدہ ہو گئی
واشنگٹن / قاہرہ — امریکی صدر کے سینئر مشیر بریٹ وٹکوف نے کہا ہے کہ حماس کے حالیہ ردعمل سے واضح ہوتا ہے کہ وہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے کسی معاہدے میں سنجیدہ نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ امریکہ نے غزہ میں جاری مذاکراتی…
پاکستان میں تین میں سے دو خواتین اپنی تولیدی صحت کے بارے میں فیصلہ نہیں کر سکتیں، یو این ایف پی اے کی رپورٹ
پاکستان اسلام آباد( انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ فائزہ یونس سے): خواتین اور لڑکیاں اپنے خاندان کے سائز کے بارے میں انتخاب کرنے کی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں جن میں تولیدی انتخاب کے استعمال میں رکاوٹیں بھی شامل ہیں۔ پاکستان میں تین میں سے صرف ایک عورت اپنی تولیدی صحت…

آئی پی ایل 2025: بنگلورو بھگدڑ کا الزام آر سی بی اور کوہلی کے ویڈیو پر، کرناٹک حکومت کی ہائی کورٹ کو رپورٹ
بنگلورو (اسپورٹس ڈیسک) — کرناٹک حکومت نے ہائی کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں بتایا ہے کہ 4 جون کو ایم چناسوامی اسٹیڈیم کے باہر جو خطرناک بھگدڑ کا واقعہ پیش آیا، اس کے ذمہ دار رائل چیلنجرز بنگلورو (آر سی بی)، اس کے ایونٹ پارٹنرز، اور…