کراچی (نمائندہ خصوصی پاکستان)تیونس سے کراچی آنیوالی لڑکی محبت حاصل کرنے میں ناکامی کے بعد ویزہ ختم ہونے پر وطن واپسی میں مشکلات کا شکار ہوگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان آنے کے بعد ناکام واپس لوٹنے والی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن کی ناکام محبت کی کہانی کے بعد اب تیونس سے تعلق رکھنے والی 19 سالہ لڑکی سندہ ایاری کی کراچی میں محبت کی ایک اور افسوسناک داستان سامنے آ گئی۔بتایا گیا ہے کہ سندہ ایاری تیونس کے دارالحکومت کی رہائشی ہے جس نے حال ہی میں کراچی کے ویمن تھانے میں پہنچ کر مدد طلب کی، پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی سوشل میڈیا پر کراچی کے علاقے نیا آباد کھڈا مارکیٹ لیاری سے تعلق رکھنے والے محمد عامر سے دوستی ہوئی جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ محبت میں بدل گئی اور اسی محبت کو حقیقت میں کا روپ دینے کے لیے اس نے 28 نومبر 2024ء کو پاکستان کا ویزہ حاصل کیا اور کراچی پہنچ گئی۔معلوم ہوا ہے کہ ایئرپورٹ پر عامر اور اس کے اہل خانہ نے خاتون کا استقبال کیا اور اگلے ہی دن ایک مختصر تقریب میں دونوں کا نکاح کر دیا گیا، ان کا نکاح 6 مارچ کو یونین کونسل بغدادی لیاری میں رجسٹرڈ ہوا، شروع کے دنوں میں شادی خوشگوار رہی تاہم کچھ ہی عرصے بعد ان کے تعلقات میں کشیدگی پیدا ہوئی اور معمولی جھگڑے بڑھتے ہوئے سنگین ہوئے تو عامر نے سے طلاق دے کر رشتہ ختم کردیابتایا جارہا ہے کہ متاثرہ خاتون سندہ اب اپنے وطن واپس جانے کی خواہشمند ہے لیکن اس کا پاکستان کا ویزہ 18 فروری کو ختم ہو گیا تھا ویزے کی تجدید یا ایگزٹ پرمٹ کے بغیر وہ تیونس واپس نہیں جا سکتی، ویزہ کی تجدید کے اخراجات 400 امریکی ڈالر اور ہوائی ٹکٹ کی قیمت تقریباً سوا 2 لاکھ روپے ہے جو اس کے لیے ناقابل برداشت ہیں، لڑکی کی جانب سے عامر کے خلاف کسی بدسلوکی کی شکایت نہیں کی گئی تاہم پولیس نے عامر کو تھانے طلب کیا تو اس نے طلاق دینے کی تصدیق کی اور چلا گیا جس کے بعد اس نے موبائل فون بند کردیا، پولیس نے اسے خاتون کو عارضی پناہ دے دی ہے۔

متعلقہ
شام میں سیکیورٹی صورت حال بگڑنے کا خدشہامریکی مندوب اور کرد رہنما کی ملاقات جلد متوقع
شام کے لیے امریکہ کے خصوصی ایلچی ٹوم باراک عنقریب کرد اکثریتی "سیرین ڈیموکریٹک فورسز” (ایس ڈی ایف) کے کمانڈر مظلوم عبدی سے ملاقات کریں گے۔ یہ ملاقات شام اور عراق میں داعش کے خلاف امریکی قیادت میں قائم بین الاقوامی اتحاد اور "ایس ڈی ایف” کے مابین…

صدر مسلم لیگ ن میاں نواز شریف مری پہنچ گئے
مری (انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ علی حسنین سے ) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد نواز شریف مری پہنچ گئےباوثوق ذرائع کے مطابق نواز شریف براستہ ایکسپریس وے مری پہنچے ہیں ، وہ کشمیر پوائنٹ اپنی رہائش گاہ پر قیام کریں گےدوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز…

الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں ارکان کی بحالی کے بعد مسلم لیگ نون سب سے بڑی جماعت بن گئی
لاہور ( انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ پنجاب فرزانہ چوہدری سے)الیکشن کمیشن کی جانب سے بحالی کے بعد پنجاب اسمبلی میں نون لیگ کی خواتین کیلئے مخصوص ارکان کی تعداد 36 سے بڑھ کر 57 ہو گئی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی مخصوص نشستوں پر خواتین ارکان کی تعداد 3 سے بڑھ…
برطانیہ: موت میں سہولت دینے کے بل پربحث سے قبل مسلم ڈاکٹروں کا طبی نظام سے علیحدگی کا انتباہ۔۔
مزید مولانا عبدالکلام آزاد اور آج کا پاکستان

پنجاب حکومت میں 1000 ارب روپے سے زائد کی مالی بے ضابطگیاں!آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ 2024-25 نے ہلا دینے والے انکشافات کر دیے۔
غلط خریداری: 43 ارب روپے غیر مجاز ادائیگیاں: 25 ارب روپے مالی بدانتظامی: 10 ارب روپےہیومن ریسورس بے ضابطگیاں: 8 ارب روپے فراڈ و غلط استعمال: 3 ارب روپے🏦 کمرشل بینکوں میں غیر مجاز رقوم: 988 ارب روپے مزید اٹلی میں چھوٹا طیارہ ہائی وے پر گر کر…

ایران نے موساد کیلئے جاسوسی کے الزام میں ایک اور شخص کو سزائے موت دیدی
تہران: ایران نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے لیے جاسوسی کے الزام میں ایک اور شخص کو سزائے موت دے دی۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی نے ایرانی جوڈیشری نیوز آؤٹ لیٹ میزان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے لیے جاسوسی کے جرم میں ماجد موسیبی…