اسلام آباد (محمد سلیم سے)جسٹس سرفراز ڈوگر اسلام آباد ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج بن گئے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز سنیارٹی کے تعین پر صدر مملکت نے فیصلہ جاری کر دیا، صدرِ مملکت نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں سنیارٹی فہرست جاری کی جس میں جسٹس سرفراز ڈوگر کو اسلام آباد ہائیکورٹ کا سینئر ترین جج قرار دے دیا گیا۔صدر مملکت نے تین ہائیکورٹ ججز کو مستقل طور پر اسلام آباد ہائیکورٹ منتقل کر دیا۔فیصلے کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس سرفراز ڈوگر پہلے، جسٹس محسن اختر کیانی دوسرے اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب سنیارٹی میں تیسرے نمبر پر ہوں گے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان ریلویز کی اپ گریڈیشن اور اس کی ریکوڈک تک توسیع سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس.
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان ریلویز کی اپ گریڈیشن اور اس کی ریکوڈک تک توسیع سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس. وزیراعظم کی 2028 تک ریکو ڈک کو ریلوے لائن نیٹ ورک سے منسلک کرنے کی ہدایت وزیراعظم نے ریلوے کی اپ گریڈیشن اور ترقی کے…
ترکیہ کے وزیر خارجہ خاقان فیدان اسلام آباد پہنچ گئے
ترکیہ کے وزیر خارجہ خاقان فیدان دورہ پاکستان پر اسلام آباد پہنچ گئے، دفتر خارجہ کے ایڈیشنل سیکریٹری علی اسد گیلانی نے انکا استقبال کیا۔مہمان وفد وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کرکے دو طرفہ…

واشنگٹن نے ماکروں کا فلسطینی ریاست تسلیم کرنے کا منصوبہ مسترد کر دیا
امریکہ – اسرائیل – فلسطین مانیٹرنگ ڈیسک امریکہ نے فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں کے اس منصوبے کو مسترد کر دیا ہے جس کے تحت فرانس اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ستمبر اجلاس میں فلسطینی ریاست کو باقاعدہ طور پر تسلیم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔امریکی وزیر خارجہ…

قتل ہونے والی خاتون اور مرد کے درمیان کوئی ازدواجی تعلق نہیں تھا، وزیراعلی بلوچستان
سوشل میڈیا پر کہا جاتا رہا کہ نوبیاہتا جوڑا تھا لیکن ایسا نہیں تھا، وزیراعلی بلوچستان خاتون پانچ بچوں کی ماں تھی، قتل ہونے والے مرد کے بھی چار، پانچ بچے ہیں، وزیراعلی بلوچستان ان دونوں کا بے دردی سے قتل کیا گیا جو کہ کسی بھی لحاظ…

نااہلی ریفرنسز پر اسپیکر پنجاب اسمبلی کی آئینی وضاحت: "فیصلے کا اختیار محدود مگر واضح ہے”
لاہور (رپورٹ: فرزانہ چوہدری – انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ پنجاب)اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے نااہلی کے ریفرنسز سے متعلق حالیہ تاثر کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا کردار آئینی دائرے میں واضح اور محدود ہے، اور وہ کسی قسم کی سیاسی مداخلت یا جانبداری…
روہنگیا پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری روکی جائے: ایمنسٹی کا مطالبہ
ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا نے حکومت ہند سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک سے روہنگا پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کو روکا جائے۔انہیں پناہ گزینوں کے طور پر تسلیم کرنا چاہئے اور ان کا احترام کرتے ہوئے انہیں تحفظ فراہم کرنا چاہئے جس کے وہ بین الاقوامی…