کراچی (انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم، ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 25 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 1248 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 25 ہزار 627 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 2 ہزار 332 پوائنٹس بڑھ کر 1 لاکھ 24 ہزار 379 پوائنٹس کی حد پر بند ہوا تھا۔سٹاک مارکیٹ میں آج 20 ارب 30 کروڑ 13 لاکھ 57 ہزار 542 روپے مالیت کے 25 کروڑ 89 لاکھ 93 ہزار 624 شیئرز کا لین دین ہوا۔

متعلقہ

پاکستان میں توانائی کے شعبے میں انقلاب کی تیاری – دو ماہ میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی نافذ ہوگی: اویس لغاری
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان میں توانائی کی تاریخ کا ایک نیا باب کھلنے جا رہا ہے، جہاں آئندہ دو ماہ میں ملک کی پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی نافذ کر دی جائے گی۔ پاور ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے…

حکومت کا بڑا قدم: الیکٹرک بائیکس اب دو سالہ اقساط پر دستیاب ہوں گی
اسلام آباد – مہنگے پیٹرول اور بڑھتی ماحولیاتی آلودگی کے پیش نظر وفاقی حکومت نے الیکٹرک بائیکس کو فروغ دینے کے لیے بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔ اب ملک بھر میں ایک لاکھ 16 ہزار الیکٹرک بائیکس شہریوں کو دو سالہ آسان اقساط پر فراہم کی جائیں گی۔…
میٹرک کے سالانہ نتائج کا اعلان 24 جولائی کو کیا جائے گا۔
پنجاب بھر کے تمام تعلیمی بورڈز ایک ہی وقت میں نتائج جاری کریں گے۔ ذرائع کے مطابق 14 جون کو پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمین (PBCC) کے اجلاس میں اس تاریخ کو حتمی شکل دی گئی۔ تعلیمی بورڈزمیں پرچوں کی مارکنگ مکمل نہ ہونے سےنتائج جاری کرنےمیں تاخیر…
سپریم کورٹ آئینی بینچ نے ججز ٹرانسفر کیس پر فیصلہ سنا دیا۔ سپریم کورٹ کے تین ججز نے ججز کی ٹرانسفر کو آئینی قرار دیا….
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے ججز ٹرانسفر کیس کا مختصر فیصلہ سناتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز کی جانب سے دائر کردہ درخواستیں مسترد کردیں۔جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ نے ججز ٹرانسفر کیس کی سماعت کی۔آئینی بینچ کے سربراہ…

شاہ سلمان ریلیف سینٹر اور پاکستان کے درمیان امدادی منصوبوں کے معاہدوں کی تیاریاں مکمل
اسلام آباد شاہ سلمان ریلیف سینٹر کل بروز منگل پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں مختلف کمپنیوں کے ساتھ کئی معاہدات اور عملی یادداشتوں پر دستخط کرے گا۔ اس تقریب میں پاکستان میں خادم حرمین شریفین کے سفیر جناب نواف بن سعید المالکی، پاکستانی حکام اور بین الاقوامی…

فیفا کلب ورلڈ کپ فائنل میں ٹرمپ کا سرپرائز: اصل ٹرافی میرے پاس ہے!
فیفا کلب ورلڈ کپ کے فائنل میں کھیل سے زیادہ سیاست، حیرانی اور تفریح کا رنگ غالب آ گیا جب سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے یہ دعویٰ کر دیا کہ "اصل فیفا کلب ورلڈ کپ ٹرافی اب بھی اوول آفس میں میرے پاس ہے!”ٹرمپ نے ایک پریس…