لاہور (انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ فرزانہ چوہدری سے)پاکستانی شوبز شخصیات نے دریائے سوات میں مدد کے منتظر اور بے بسی کی تصویر بنے ایک ہی خاندان کے 18 افراد کے سیلابی ریلے میں بہہ جانے کے اندوہناک واقعہ غم و غصہ کا اظہار کیا ہے۔گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی نے لکھا کہ اس سانحے پر گہرے دکھ میں مبتلا ہوں اور متاثرہ تمام افراد کے لیے دل سے دعا گو ہوں، ہمیں اس ملک میں ایسے نظام کی ضرورت ہے جو بارش کے اثرات کو قابو میں رکھ سکے۔پاکستانی اداکارہ صبور علی نے انسٹاگرام اسٹوری پر سوال اٹھایا کہ جب کرکٹ گراؤنڈ سکھانے ہوتے ہیں، تب تو ہیلی کاپٹرز فوراً آ جاتے ہیں، ان 18 زندہ انسانوں کے لیے کوئی پرواز کیوں نہ آئی اداکارہ ماہرہ خان نے اس واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ دل ٹوٹ گیا ہے، ہم کس سمت جا رہے ہیں؟ یہ سب کیسے ہو سکتا ہے اور ہم بس تماشائی بنے بیٹھے رہتے ہیں انہوں نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ یہ کیسا نظام ہے جس میں انسان مرتے رہتے ہیں اور مدد نہیں پہنچتی۔زارا نور عباس نے بھی واقعے کو دل دہلا دینے والا قرار دیا اور کہا کہ ہماری ریاست کب جاگے گی یہ ٹیکس دینے والے شہری تھے، سیر پر گئے تھے، جنازے لے کر واپس آئے۔اداکار نعمان اعجاز نے بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ سہولتیں تھیں، مگر صرف خاصوں کے لیے، ایک خاندان مدد کو بلاتا رہا، تباہ حال ملک۔اداکارہ حرا مانی نے لکھا کہ ایک دریا جو کبھی امن کے گیت گاتا تھا، آج غم سے گونج رہا ہے، پورے گاؤں بہہ گئے اور دنیا بے خبر رہی، یہ صرف قدرتی آفت نہیں، یہ ایک انسانی سانحہ ہے جسے نظر انداز کیا گیا ہےاداکارہ یشما گل نے بھی واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ وہ حادثے کا شکار ہونے والے افراد کے درد کا تصور بھی نہیں کر سکتیں، ویڈیو دیکھ کر اور ان کی بے بسی کا مشاہدہ کر کے ان کا دل واقعی ٹوٹ گیا ہے۔علی ظفر، ہمایوں سعید، فیصل قریشی اور احسن خان سمیت دیگر اداکاروں اور کھلاڑیوں نے بھی سوشل میڈیا پر اس سانحے پر دلی رنج کا اظہار کیااُن کا کہنا تھا کہ اگر وقت پر مدد پہنچتی تو قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکتا تھا۔

متعلقہ

ڈبلیو ایچ او کا پاکستان میں بچوں کی ویکسینیشن کے لیے مسلسل تعاون کا عزم، ڈاکٹر لو کا بیان
اسلام آباد: عالمی ادارہ صحت (WHO) نے، گاوی (Gavi) کے تعاون سے، پاکستان کے ای پی آئی (Expanded Programme on Immunization) پروگرام کو 800 سے زائد موٹرسائیکلیں فراہم کی ہیں تاکہ ملک بھر کے 65 ترجیحی اضلاع میں ویکسینیٹرز کو دور دراز اور مشکل علاقوں تک رسائی میں…

پاکستان میں 2 کروڑ 60 لاکھ بچے اسکولوں سے باہر، پنجاب میں فیک ڈیٹا اسکینڈل بے نقاب
لاہور ( انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ پنجاب فرزانہ چوہدری سے)یونیسف کی تازہ ترین رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان میں تقریباً 2 کروڑ 60 لاکھ بچے اسکولوں سے باہر ہیں، جو سری لنکا جیسے ملک کی پوری آبادی سے بھی زیادہ ہے۔رپورٹ کے مطابق صوبہ پنجاب میں اسکول…

شاہ رخ خان اپنی ٹیم کیلئے پاکستانی کھلاڑیوں سے معاہدہ کرنے پر تنقید کی زد میں
بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کیریبیئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل) 2025ء کے ڈرافٹ میں اپنی ٹیم ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز (ٹی کے آر) کے لیے پاکستانی کرکٹرز کے ساتھ معاہدہ کرنے پر تنقید کی زد میں آگئے۔ ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز میں شامل ہونے والے 2 پاکستانی…
بھارتی حمایت یافتہ نیٹ ورکس کے خلاف فیصلہ کن اقدامات ناگزیر ہیں، کورکمانڈرز کانفرنس
آرمی چیف نے کہا کہ ’واضح دو طرفہ فوجی محاذ آرائی میں تیسرے فریق کو شامل کرنا بلاک سیاست کی ایک غیر سنجیدہ کوشش ہے، جس کا مقصد بھارت کو خود ساختہ سیکیورٹی فراہم کرنے والا کردار ظاہر کر کے اس خطے میں فوائد سمیٹنا ہے، جو بھارتی…

روانڈا کا پاکستان کے ترقیاتی تجربے سے سیکھنے میں دلچسپی کا اظہار: ہائی کمشنر فاطو ہریریمانا
اسلام آباد:بیورو رپورٹ محمد سلیم سے جمہوریہ روانڈا کی پاکستان میں ہائی کمشنر محترمہ فاطو ہریریمانا نے چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) اور چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا سے سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی۔ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی جس میں شہری…

والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی نے بچہ پارٹی( بچوں کی لوازمات کا برانڈ) کے ساتھ ایک مفاہمتی تقریب کا انعقاد۔
والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی نے بچہ پارٹی( بچوں کی لوازمات کا برانڈ) کے ساتھ ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں جس کا مقصد لاہور کے تاریخی ورثہ مقامات پر سیاحت کے فروغ کے ساتھ ساتھ بچوں کے لیے تفریحی سرگرمیوں کا انعقاد کرنا ہے۔ لاہور( انٹرنیشنل…