اسرائیلی ویب سائٹ ’ واللا‘ کے مطابق صہیونی ریاست کا غزہ میں زمینی کارروائی کیلئے۵؍ مکمل فوجی بریگیڈز کومتحرک کرنے کا منصوبہ، فلسطینیوں کے بڑے پیمانے پر انخلاء کا خدشہ۔اسرائیلی فوج غزہ میں ایک بڑی اور تباہ کن فوجی کارروائی کی تیاری کر رہی ہے۔ اسرائیلی ویب سائٹ ’واللا ‘ کے مطابق اس بار محدود آپریشن کے بجائے ۵؍ مکمل فوجی بریگیڈز کو حرکت دینے پر غور کیا جا رہا ہے جبکہ جنگ کے آغاز سے اب تک فلسطینی شہریوں کو سب سے بڑے انخلاء پر مجبور کرنے کا منصوبہ بھی زیر غور ہے۔ اتوار کو اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہونے سیکوریٹی اداروں کے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد کیاجس میں غزہ میں جاری جنگ کے اگلے مراحل پر غور کیا گیا۔ یہ اجلاس ایسے وقت میں ہو رہا ہے جبکہ اسرائیل اور حماس کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کی کوششیں تعطل کا شکار ہیں۔ ’واللا‘ کے مطابق، اسرائیلی قیادت ۲؍ راستوں پر غور کر رہی ہے: یا تو حماس کے ساتھ قیدیوں کی رہائی کے معاہدے تک پہنچا جائے یا ایک اور وسیع زمینی کارروائی شروع کی جائے۔ اسرائیلی فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ فوج جنگ کے آغاز سے اب تک کی سب سے بڑے شہری انخلاء کی کارروائی پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے تاکہ نئے فوجی آپریشن کیلئے زمینی حالات سازگار بنائے جا سکیں۔

متعلقہ
ڈار کی OIC CFM کے 51ویں اجلاس کے موقع پر ترک صدر سے ملاقات….
استنبول: نائب وزیراعظم/وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے OIC CFM کے 51ویں اجلاس میں شرکت کے لیے اپنے دورے کے دوران استنبول میں ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کی۔ ان کے ہمراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی تھے۔ دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کے…

افغان قیادت نے پاکستانی خدشات پر مثبت رویہ اپنایا ہے: دفتر خارجہ
اسلام آباد (انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ فائزہ یونس سے ) — ترجمان دفتر خارجہ نے جمعرات کو اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ افغان قیادت نے پاکستان کے سکیورٹی سے متعلق خدشات کو سنجیدگی سے لیا ہے اور اس پر مثبت ردعمل ظاہر کیا ہے۔…

نااہلی ریفرنسز پر اسپیکر پنجاب اسمبلی کی آئینی وضاحت: "فیصلے کا اختیار محدود مگر واضح ہے”
لاہور (رپورٹ: فرزانہ چوہدری – انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ پنجاب)اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے نااہلی کے ریفرنسز سے متعلق حالیہ تاثر کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا کردار آئینی دائرے میں واضح اور محدود ہے، اور وہ کسی قسم کی سیاسی مداخلت یا جانبداری…

کراچی ایئرپورٹ پر مسافروں کے سامان کی چوری، پی آئی اے کا ملازم گرفتار
کراچی (انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ ) کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافروں کے سامان کی چوری میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کا ملازم ملوث پایا گیا، جسے ایئرپورٹ انتظامیہ نے گرفتار کر کے اے ایس ایف کے حوالے کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق، لاہور سے کراچی پہنچنے…

فلسطینی ریاست کو قبل از وقت تسلیم کرنا نقصان دہ ہو سکتا ہے: اطالوی وزیرِ اعظم
روم / غزہ:اطالوی وزیرِ اعظم جورجا میلونی نے خبردار کیا ہے کہ فلسطینی ریاست کے باضابطہ قیام سے قبل اسے تسلیم کرنا امن عمل کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ ہفتے کے روز اطالوی اخبار ’لا ریپوبلیکا‘ کو دیے گئے انٹرویو میں میلونی نے کہا:> "میں…

ٹرمپ کا انکشاف: "میرے خیال میں 5 بھارتی طیارے گرائے گئے” — پاکستان کا دعویٰ: "ہم نے مئی 2025 میں 6 طیارے گرائے، جن میں 3 رافیل بھی شامل تھے”
واشنگٹن/اسلام آباد — سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک غیر متوقع بیان نے ایک بار پھر مئی 2025 کی پاک بھارت جنگ کو عالمی توجہ کا مرکز بنا دیا ہے۔ ٹرمپ نے فلوریڈا میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا: "میرے اندازے کے مطابق، پاکستان…