پیرس (نمائندہ خصوصی) فرانس کے سائنسدانوں نے کیریبین جزیرے گواڈیلوپ کی خاتون میں نیا بلڈ گروپ دریافت کرلیا، نئے بلڈ گروپ کا نام’گواڈا نیگیٹو‘ رکھا ہے۔فرانسیسی بلڈ اسٹیبلشمنٹ (ای ایف ایس) نے اس نئے بلڈ گروپ کی دریافت کا اعلان سوشل میڈیا ویب سائٹ لنکڈ اِن پر اپنی ایک پوسٹ میں کیا، پوسٹ میں لکھا ہے کہ ایجنسی نے ابھی دنیا کا 48 واں بلڈ گروپ سسٹم دریافت کیا ہےپوسٹ میں مزید بتایا ہے کہ اس دریافت کو باضابطہ طور پر جون کے آغاز میں میلان میں بین الاقوامی سوسائٹی آف بلڈ ٹرانسفیوژن نے تسلیم کیا تھااس تحقیق میں شامل ماہر حیاتیات تھیری پیرارڈ نے میڈیا کو بتایا کہ ایک مریض کے خون پہلی بار2011ء میں انتہائی غیر معمولی اینٹی باڈی پائی گئی تھی لیکن اس وقت کے محدود وسائل نے ہمیں اس پر مزید تحقیق کرنے کی اجازت نہیں دی تھی۔اُنہوں نے مزید بتایا کہ سائنسدان آخر کار 2019ء میں ’ہائی تھرو پٹ ڈی این اے سیکوینسنگ‘ کی بدولت اس راز کو کھولنے میں کامیاب ہو گئے اور اس راز نے جینیاتی تغیر کو اُجاگر کیا۔تھیری پیرارڈ بتایا کہ جس وقت ہمیں کیریبین جزیرے سے تعلق رکھنے والی خاتون کے خون کے نمونے میں نامعلوم اینٹی باڈی ملی اس وقت وہ 54 سال کی تھیں، وہ پیرس میں رہتی تھیں اور ایک سرجری سے پہلے معمول کے ٹیسٹ کروا رہی تھیں۔اُنہوں نے بتایا کہ خاتون کو یہ بلڈ گروپ اپنے والد اور والدہ سے وراثت میں ملا ہے جن میں سے ہر ایک میں تبدیل شدہ جین موجود تھا، تھیری پیرارڈ یہ بھی بتایا کہ اس بلڈ گروپ کا نام’گواڈا نیگیٹو‘مریض کی پہچان کا حوالہ دیتا ہے، تمام زبانوں میں اچھا بھی لگا اور ماہرین میں مقبول بھی رہا۔

متعلقہ

حمیرا اصغر کی پرسرار موت: تحقیقات کا دائرہ وسیع، 63 افراد سے پوچھ گچھ کا فیصلہ
لاہور (نمائندہ خصوصی) — معروف شخصیت حمیرا اصغر کی پرسرار موت نے کئی سوالات کو جنم دے دیا ہے، جس کے بعد پولیس نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، پولیس کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم 63 افراد سے پوچھ گچھ کرے گی، جن میں…

چین-امریکہ تجارتی مذاکرات
چین اور امریکہ کے اعلیٰ حکام کے درمیان بیجنگ میں ہونے والے مذاکرات میں دونوں اطراف نے کسٹمز، ٹیکسز، اور ٹیکنالوجی منتقلی کے قوانین پر معاہدے کی کاوشیں تیز کر دی ہیں۔ تجارتی شرح کونسل کے نمائندوں نے کہا کہ "کلیدی پیش رفت” ہو رہی ہے۔ مزید بینک…
ایران نے اسرائیلی رہنماؤں کے گھروں کو نشانہ بنانا شروع کر دیا: اسرائیلی سکیورٹی ذرائع۔
اسرائیلی سکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ اپنے کئی سینئر فوجی کمانڈروں اور جوہری سائنسدانوں کے قتل کے ردعمل میں ایران نے اسرائیلی رہنماؤں کے گھروں کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔ ’’ العربیہ‘‘ کے نمائندے کے مطابق ذرائع نے مزید کہا کہ آج صبح تازہ ترین…

روس افغانستان کی طالبان حکومت کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا
ماسکو: روس نے افغان طالبان حکومت کو تسلیم کرلیا ہے جس کے بعد روس پہلا ملک بن گیا ہے جس نے طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد ان کی حکومت کو قبول کیا ہے۔ برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق روس نے افغانستان کے نئے سفیر کی…

اٹلی میں چھوٹا طیارہ ہائی وے پر گر کر تباہ، دو افراد جاں بحق
بریشیا، اٹلی:اٹلی کے شمالی علاقے بریشیا میں منگل کے روز ایک چھوٹا طیارہ ہائی وے پر گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے کے نتیجے میں طیارے میں سوار 75 سالہ مرد اور 60 سالہ خاتون جان کی بازی ہار گئے۔ حادثے کے بعد طیارے میں آگ بھڑک اٹھی،…

پاکستانی پاسپورٹ میں تاریخی تبدیلی: والد کے ساتھ والدہ کا نام بھی شامل ہوگا
اسلام آباد: (محمد سلیم سے )پاکستانی پاسپورٹ میں ایک اہم اور تاریخی تبدیلی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جس کے تحت اب شہریوں کے پاسپورٹس پر والد کے ساتھ ساتھ والدہ کا نام بھی درج کیا جائے گا۔ یہ فیصلہ نہ صرف عالمی معیار سے ہم آہنگی…