اسلام آباد (علی حسنین انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، این ڈی ایم اے نے موسمی صورتحال کے پیش نظر ایڈوائزری جاری کر دی۔رپورٹ کے مطابق کشمیر، خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد اور شمال مشرقی پنجاب میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر تیز، موسلادھار بارش کی توقع ہے، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور شدید حبس برقرار رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں ملک کے بالائی اور وسطی حصوں میں داخل ہو رہی ہیں اور اگلے چند روز میں شدت اختیار کرنے کا امکان ہے، 25 جون کو مغربی ہواؤں کا سلسلہ بھی ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو گا۔این ڈی ایم اے نے 25 جون تا یکم جولائی ممکنہ موسمی صورتحال کے لیے ایڈوائزری جاری کر دی، ایڈوائزری کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، اسلام آباد، باغ، راولاکوٹ اور مظفرآباد میں شہری سیلاب کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔ایڈوائزری کے مطابق سندھ کے مختلف علاقوں بشمول سکھر، لاڑکانہ، حیدرآباد، کراچی، تھرپارکر، میرپور خاص، ٹھٹھہ اور بدین کے مختلف مقامات پر 25 تا 28 جون آندھی طوفان اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔این ڈی ایم اے کے مطابق خیبر پختونخوا میں چترال، دیر، ہری پور، کرک، کوہاٹ، کوہستان، خیبر، کرم، مانسہرہ، مہمند، نوشہرہ، مالاکنڈ، چارسدہ، ایبٹ آباد، بنوں، بنیر، ہزارہ، پشاور، صوابی اور سوات کے مختلف علاقوں میں آندھی طوفان اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں بشمول استور، سکردو، گلگت، ہنزہ، شگر، دیامیر، نگر،غزر، گھانچے کے علاقوں میں بارش جبکہ گلگت بلتستان، کشمیر اور خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا بھی امکان ہے۔ایڈوائزری کے مطابق تیز ہواؤں، آندھی اور طوفان کے دوران کمزور درخت، کچی دیواریں اور کمزور تعمیرات کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے، آندھی اور طوفان کے دوران کمزور تعمیرات، کچی دیواروں، بجلی کے کھمبوں اور بل بورڈز سے دور رہیں۔ترجمان این ڈی ایم اے نے کہا کہ شہری اپنی گاڑیوں کو شیڈ کے نیچے یا دیگر محفوظ جگہ پر پارک کریں، آندھی اور طوفان کے دوران حد نگاہ بھی کم ہو سکتی ہے جو حادثات کا باعث بنتی ہے لہٰذا محتاط رہیں۔این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کو یقینی بنایا جائے، عوام سے گزارش ہے کہ موسم اور ممکنہ خطرات کے حوالے سے آگاہی کیلئے پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ ایپ سے رہنمائی لیں۔

متعلقہ
نیتن یاہو نے ایران کو ایٹمی حملے کی دھمکی دی ہے: الجزیرہ
مزید پاک-برطانیہ فضائی روابط کی بحالی کی راہ ہموار – برطانیہ نے پاکستانی ایئر لائنز پر پابندیاں ختم کر دیں.برطانوی ہائی کمیشن
92 سالہ صدر پول بئیا کی ایک اور مدت کی خواہش، 43 سال اقتدار کے بعد بھی "عوامی خدمت” کا جذبہ برقرار
یاوونڈے (بین الاقوامی ڈیسک)کیمرون کے 92 سالہ صدر پول بئیا، جو گزشتہ 43 سالوں سے مسلسل اقتدار میں ہیں، نے ایک بار پھر عندیہ دیا ہے کہ وہ 2025 کے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اگر وہ کامیاب ہوتے ہیں، تو وہ مزید پانچ…

بحیرہ احمر میں حوثیوں کے میزائل حملے سے متاثرہ برطانوی کارگو جہاز کی آرکائیو فوٹیج
حدیدہ کے قریب نشانہ بنائے گئے بحری جہاز کی حالت بگڑ گئی، پانی داخل، عملہ نکل گیا اتوار کو یمنی شہر حدیدہ کے ساحل پر نشانہ بنائے گئے تجارتی بحری جہاز کی حالت بگڑ گئی۔ برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز (UKMTO) نے بتایا کہ متاثرہ جہاز کے اندر…

حزب اللہ کے ہتھیاروں نے ملک تباہ کر دیا، اسلحہ صرف ریاست کے پاس ہونا چاہیے: لبنانی وزیر برائے مہاجرین
بیروت — لبنانی وزیر برائے مہاجرین کمال شحادہ نے حزب اللہ کی مسلح پالیسیوں کو لبنان کی تباہی کا سبب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست اپنے اس مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹے گی کہ ملک میں اسلحہ صرف ریاستی اداروں کے کنٹرول میں ہونا چاہیے۔ "العربیہ”…

بلوچستان واقعہ: جوڈیشل مجسٹریٹ کا خاتون کی قبر کشائی کا حکم
بلوچستان میں خاتون اور مرد کو قتل کرنے کے واقعے میں جوڈیشل مجسٹریٹ نے خاتون کی قبر کشائی کا حکم دے دیا۔ کوئٹہ کی عدالت میں سنجیدی ڈیگاری میں خاتون اور مرد کے قتل کے کیس کی سماعت ہوئی جس کے دوران جوڈیشل مجسٹریٹ نے مقتول خاتون کی…

40 ہزار پاکستانی زائرین غائب! وزیر مذہبی امور کا بڑا انکشاف
اسلام آباد.وزیر مذہبی امور نے انکشاف کیا ہے کہ 40 ہزار سے زائد پاکستانی زائرین جو عراق، شام اور ایران زیارات کے لیے گئے تھے، ابھی تک واپس نہیں لوٹے اور ان کے ٹھکانے کے بارے میں حکومت کے پاس کوئی مصدقہ معلومات موجود نہیں۔پارلیمانی کمیٹی کو بریفنگ…