راولپنڈی (کنٹری ہیڈ محمد سلیم سے ) گزشتہ روز شہید ہونے والے میجر سید معیز عباس کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق میجر سید معیز عباس شاہ شہید کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفاقی وزیر داخلہ ،اعلیٰ فوجی و سول حکام نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ میجر سید معیز عباس بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے، شہید نے فرض کی ادائیگی کے دوران اپنی جان قربان کی، میجر سید معیز عباس شہید نے بہادری، قربانی اور حب الوطنی کی بلند روایات قائم کیں۔سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ قوم شہید کے ورثاء کے ساتھ کھڑی ہے اور وطن کے دفاع کیلئے دی گئی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتی ہے، ہم اپنے شہداء کے ہمیشہ مقروض ہیں، ہمارے شہداء کا لہو ہماری قوم کی طاقت کی بنیاد ہے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق شہید کی میت اُن کے آبائی علاقے روانہ کر دی گئی جہاں اُنہیں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کیا جائے گاواضح رہے کہ گزشتہ روز جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں خوارج کا مقابلہ کرتے ہوئے 2 بہادر سپوت میجر سید معیز عباس شاہ اور لانس نائیک جبران اللہ جام شہادت نوش کر گئے تھے۔

متعلقہ
ایرانی سیٹلائٹ "ناہید 2” کامیابی سے خلا میں بھیج دیا گیا
ایران نے اپنے نئے مواصلاتی سیٹلائٹ "ناہید 2” کو کامیابی کے ساتھ خلا میں روانہ کر دیا۔ یہ لانچ ایرانی ساختہ سیوز راکٹ کے ذریعے عمل میں آئی، جو ملک کے خلائی عزائم کی واضح علامت ہے۔ "ناہید 2” مکمل طور پر ایرانی ماہرین کی جانب سے ڈیزائن…

پاکستان کے ڈیفالٹ رسک میں نمایاں کمی، بلوم برگ کا انکشاف
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ۔ فائزہ یوسف) — عالمی مالیاتی جریدے بلوم برگ انٹیلیجنس نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کے ڈیفالٹ رسک میں گزشتہ 12 ماہ کے دوران نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جو ابھرتی ہوئی معیشتوں میں سب سے بڑی کمی شمار کی جا رہی…
پاک امریکا تعلقات میں غیر معمولی پیشرفت: فیلڈ مارشل عاصم منیر کی آج صدر ٹرمپ سے اہم ملاقات طے
پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں انتہائی غیر معمولی پیشرفت ہونے جارہی ہے، فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی آج امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اہم ملاقات طے ہوگئی۔ وائٹ ہاوس نے تصدیق کی ہے کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی…
سال 2025: آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی قیادت میں پولیس کی شاندار کارکردگی، امن و امان میں نمایاں بہتری
اسلام آباد (انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ فائزہ یونس سے)سال 2025 اسلام آباد پولیس کے لیے تاریخی ثابت ہوا۔ انسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر قیادت دارالحکومت میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے ایک کے بعد ایک نمایاں کامیابیاں حاصل کیں، جنہوں نے شہریوں…

امریکا آنے والوں کیلئے نئی وارننگ جاری،کن لوگوں کا ویزا اور گرین کارڈ منسوخ ہوگا
واشنگٹن: امریکا آنے والوں کے لیے ویزا اور گرین کارڈ منسوخی کے نئے قانون سے متعلق وارننگ جاری کردی گئی۔ امریکا میں امیگریشن پالیسیوں کے حوالے سے جولائی 2025 میں ایک نیا اور سخت ترین موڑ سامنے آیا ہے، امریکا میں داخلے کے خواہشمند افراد، گرین کارڈ ہولڈرز،…

ترکیے کا پہلا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل ‘ٹائفون بلاک 4’ منظرِ عام پر
استنبول:ترکیے نے دفاعی ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک اور بڑا سنگِ میل عبور کرتے ہوئے اپنا پہلا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل ’ٹائفون بلاک 4‘ متعارف کروا دیا۔ یہ میزائل IDEF 2025 بین الاقوامی دفاعی نمائش میں پیش کیا گیا جہاں ترک اسلحہ ساز کمپنی راکٹسان نے 6 جدید…