پیرس (کارسپونڈنٹ)فرانس کے ایک نرسنگ ہوم میں تنہا مرنے والے شخص کے گھر سے برآمد سونے کے سکے 3.8 ملین ڈالر میں نیلام کر دیے گئے۔89 سالہ پال نارسی سونے کے سکوں کا شوق رکھتے تھے، اپنے انتقال کے بعد ایک ایسا خزانہ چھوڑ گئے جو صرف ایک عجیب سی داستان نہیں، بلکہ ایک حقیقت بن چکی ہے، ان کے سونے کے سکوں کو 3.8 ملین ڈالر میں نیلامی میں فروخت کیا گیا۔یہ خزانہ صرف سونے کے سِّکے ہی نہیں تھا بلکہ ایک عظیم تاریخ کا حصہ بھی تھا، اس میں 323 سے 336 قبل مسیح کے مقدونیہ کے سِّکے اور فرانس کے بادشاہوں کے دور کے سکے شامل تھے، ان میں وہ سکے بھی شامل تھے جو 1793 میں لوئس سولہ کی گلیوٹین پر موت سے پہلے جاری کیے گئے تھے۔پال نارسی نے اپنی ساری زندگی اس جمع پونجی پر خرچ کی تھی اور ان کے سکوں کا مجموعہ انتہائی قیمتی اور نایاب تھا، ماہر سکہ تھیری پارسی نے کہا کہ پال نارسی ایسا بڑا اور اہم مجموعہ میں نے پہلے کبھی نہیں دیکھا، نہ صرف مقدار کے لحاظ سے بلکہ معیار کے لحاظ سے بھی۔نارسی کی کوئی اولاد یا وارث نہیں تھے اور ان کی بہن، جو ان کے ساتھ سکے جمع کرتی تھی، کی وفات کے بعد وہ ایک نرسنگ ہوم میں منتقل ہو گئے تھے، ان کا یہ خزانہ ایک الماری کی دیوار کے پیچھے چھپا ہوا تھا۔اس کے خزانے سے ملے نپولین کے سکے علیحدہ نیلامی کے لیے پیش کیے جائیں گے جبکہ رقم نارسی کے دور دراز کے کزنز کو منتقل کی جائے گی۔

متعلقہ

سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم، انڈیکس ایک لاکھ 25 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا
کراچی (انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم، ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 25 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 1248 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 25 ہزار…

سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 15 بیسز پوائنٹس کم کر کے 11.91 فیصد سے 11.76 فیصد کر دی گئی .
ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 15 بیسز پوائنٹس کم کر کے 11.91 فیصد سے 11.76 فیصد کردی گئی،محکمہ قومی بچت کے مطابق ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 15 بیسز پوائنٹس کم کر کے 11.91 فیصد سے 11.76 فیصد کر دی گئی ہے۔اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس…
اصل محرک ہے امریکہ ہے جو اسرائیل کی ناکامی کے بعد میدان میں آیا :ایرانی صدر
عراقچی نے اس سے قبل کہا تھا کہ امریکہ نے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملہ کر کے ایک بہت بڑی سرخ لکیر عبور کر لی ہے۔ایران ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکی حملہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ "اسرائیلی حملوں کے پیچھے اصل محرک واشنگٹن…

’جب پاکستان کے ساتھ تعلقات خراب ہوئے تو کیا کسی ایک ملک نے بھی مدد کی‘: بھگونت مان کی مودی پر تنقید
پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان نے وزیراعظم مودی کے حالیہ بین الاقوامی دوروں (گھانا، ٹرینیڈاڈ، ٹوباگو، ارجنٹائن، برازیل، نمیبیا) پر شدید تنقید کی اور کہا کہ وہ عالمی دوروں میں مصروف ہیں لیکن عوامی مسائل پر توجہ نہیں دیتے۔بھگونت مان نے قومی اسمبلی میں سوال اٹھایا.جب پاکستان…
صدر مملکت آصف علی زرداری کا اسلام آباد میں ایئر ہیڈکوارٹرز کا دورہ
صدر آصف علی زرداری کی پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات دورہ پاکستان کی فضائی سرحدوں کے دفاع میں پاک فضائیہ کی شاندار کامیابی، بھارتی جارحیت پر فیصلہ کن ردعمل پر پاک فضائیہ کے افسران و جوانوں کی حوصلہ افزائی کیلئے…

ایران نے موساد کیلئے جاسوسی کے الزام میں ایک اور شخص کو سزائے موت دیدی
تہران: ایران نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے لیے جاسوسی کے الزام میں ایک اور شخص کو سزائے موت دے دی۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی نے ایرانی جوڈیشری نیوز آؤٹ لیٹ میزان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے لیے جاسوسی کے جرم میں ماجد موسیبی…