اسلام آباد (انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ فائزہ یونس سے) نیشنل سائبر کرائم ایجنسی (NCCIA) کی جانب سے ملک بھر میں جاری ’’آپریشن گرے‘‘کے تحت غیر قانونی کال سینٹرز کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ایک ماہ سے جاری اس مربوط مہم کے دوران اب تک 93 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ 12 غیر قانونی کال سینٹرز کو سیل کر دیا گیا ہے۔این سی سی آئی اے کے مطابق حالیہ کارروائی میں 6 غیر ملکی باشندوں اور 3 مقامی سہولت کاروں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے جو ایک منظم سائبر فراڈ اور ڈیجیٹل منی لانڈرنگ نیٹ ورک کا حصہ تھےحکام کا کہنا ہے کہ یہ نیٹ ورک غیر قانونی منافع کو بین الاقوامی ڈیجیٹل چینلز کے ذریعے پاکستان سے باہر منتقل کر رہا تھا جس سے نہ صرف مالی نقصان ہو رہا تھا بلکہ سکیورٹی خدشات بھی پیدا ہو رہے تھے۔ڈی جی این سی سی آئی اے نے واضح کیا ہے کہ ادارہ سائبر کرائم کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے اور اس طرح کی کارروائیاں مستقبل میں بھی جاری رہیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل دھوکا دہی، جعلی کالز اور منی لانڈرنگ جیسے جرائم سے سختی سے نمٹا جائے گا اور کسی بھی ملزم کو قانون سے بالاتر نہیں سمجھا جائے گا۔این سی سی آئی اے کی جانب سے عوام کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مشکوک کالز، آن لائن فراڈ یا ڈیجیٹل لین دین میں کسی غیر معمولی سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر ادارے کو دیں تاکہ ایسے جرائم کو روکا جا سکے اور ڈیجیٹل سپیس کو محفوظ بنایا جا سکے۔

متعلقہ

سابقہ طالبان جنگجو کا فرانس میں گرفتاری
پیش منظر اور پس منظر حال ہی میں فرانس میں ایک سابق طالبان جنگجو کی گرفتاری نے بین الاقوامی سطح پر توجہ حاصل کی ہے۔ یہ گرفتاری اس وقت عمل میں آئی جب ایک افغان شہری کو، جس پر الزام تھا کہ وہ 2001 کے دہشت گرد حملوں…

امریکی نائب صدر نے کہا اگر ہم نے کچھ باتیں تسلیم نہ کیں تو پاکستان انڈیا پر بہت بڑا حملہ کرے گا: انڈین وزیر خارجہ
انڈیا کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے پاکستان اور انڈیا کے درمیان حالیہ کشیدگی اور اس کے بعد ہونے والی جنگ بندی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ 9 مئی کی رات جب امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے وزیراعظم نریندر مودی کو فون…

امریکی کمپنیاں پاکستان کی بندرگاہوں میں سرمایہ کاری کی خواہاں
امریکہ-پاکستان پورٹس ویبینار، 65 سے زائد کمپنیوں کی شرکت کراچی / واشنگٹن، 16 جولائی 2025 – امریکہ کے محکمہ تجارت اور محکمہ خارجہ نے پاکستان کی وزارت بحری امور کے اشتراک سے "امریکہ-پاکستان پورٹس ویبینار” کا انعقاد کیا، جس میں 65 سے زائد امریکی کمپنیوں نے شرکت کی۔…
ایران نے اسرائیلی رہنماؤں کے گھروں کو نشانہ بنانا شروع کر دیا: اسرائیلی سکیورٹی ذرائع۔
اسرائیلی سکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ اپنے کئی سینئر فوجی کمانڈروں اور جوہری سائنسدانوں کے قتل کے ردعمل میں ایران نے اسرائیلی رہنماؤں کے گھروں کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔ ’’ العربیہ‘‘ کے نمائندے کے مطابق ذرائع نے مزید کہا کہ آج صبح تازہ ترین…

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ جنگ بندی کا وقت شروع ہونے سے پہلے آخری لمحے تک ایرانی فوج کے حملے جاری رہیں گئے، اسرائیل کو سزا کا عمل جار ی رہے گا۔،
اپنے بیان میں عباس عراقچی نے ایرانی افواج کو مبارک باد پیش کی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل نے جارحیت روک دی تو اس کے بعد ہمارا جوابی کارروائی کا کوئی ارادہ نہیں۔ عباس عراقچی نے مزید کہا کہ ابھی تک ایران اسرائیل جنگ بندی یا فوجی…

فرانسیسی صدر اور اہلیہ کا امریکی پوڈکاسٹر پر ہتکِ عزت کا مقدمہ
پیرس: فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون اور ان کی اہلیہ بریجیت میکرون نے بدھ کے روز ایک امریکی دائیں بازو کی پوڈکاسٹر کینڈیس اووینز کے خلاف ہتکِ عزت کا مقدمہ دائر کر دیا۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق، کینڈیس اووینز نے سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا…