اسلام آباد (کنٹری ہیڈ پاکستان محمد سلیم) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین قومی احتساب بیورو لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد بٹ نے ملاقات کی چیئرمین نیب نے وزیراعظم کو قومی احتساب بیورو کی دو سالہ کارکردگی رپورٹ برائے سال 2023- 2024 پیش کی، رپورٹ میں قومی احتساب بیورو کے ہیڈ کوارٹرز اور علاقائی دفاتر کی ریکوریز اور کارکردگی کے حوالے سے تفصیلات شامل ہیں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملک سے بد عنوانی کے خاتمے کے حوالے سے قومی احتساب بیورو کے کردار کی پذیرائی اور کرپشن و بد عنوانی کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، کرپشن سے پاک پاکستان کے ویژن کی تکمیل کے لیے نیب کو تمام ضروری سہولیات دی جائیں گی۔انہوں نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ نیب مالیاتی فراڈ کے متاثرین کی مدد کرنے اور ان کی رقوم کی واپسی اور مقدمات جلد از جلد نمٹانے کے لیے اقدامات کو یقینی بنائے۔چیئرمین نیب نے وزیراعظم کو بتایا کہ نیب نے گزشتہ دو سالوں میں اربوں روپے کی خرد برد کی گئی رقوم کی ریکوری کی، سیکڑوں ایکڑ سرکاری اراضی غیر قانونی قبضے سے بازیاب کرائی جس کی مالیت اربوں روپے ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سال 2023-2024 کے دوران نیب نے 700 انکوائریاں مکمل کیں اور 218 تحقیقات مکمل کیں جبکہ 21 نئے ریفرنس دائر کیے جارہے ہیں، ملاقات میں وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ بھی موجود تھے۔

متعلقہ

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار واشنگٹن پہنچ گئے، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے آج اہم ملاقات ہوگی
اسلام آباد/واشنگٹن – نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ سرکاری دورے پر واشنگٹن پہنچ گئے ہیں جہاں ان کی آج (جمعرات) کو امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے اہم ملاقات متوقع ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار کی یہ ملاقات واشنگٹن میں امریکی…

چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ساحر شمشاد سے جنوبی افریقہ کے ایئرچیف کی ملاقات
راولپنڈی (محمد سلیم سے)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے جنوبی افریقہ کی فضائیہ کے سربراہ نے ملاقات کی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی افریقہ کی فضائیہ کے سربراہ جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز پہنچے جہاں معزز مہمان…

متحدہ عرب امارات میں بھی جولائی 2025 کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا
سپر فیول 98 پیٹرول کی نئی قیمت 2 درہم 70 فلس Fils فی لیٹر مقرر کردی گئی جو پاکستانی کرنسی میں 208 روپے 60 پیسے بنتی ہے۔ اسپیشل 95 پیٹرول کی قیمت 2 درہم 58 فلس فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے جو 199 پاکستانی روپے 33 پیسے…

جنرل ساحر شمشاد مرزا کی ترکیہ میں دفاعی میلے میں شرکت
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ترکیہ کے شہر استنبول میں ہونے والے 17ویں بین الاقوامی دفاعی صنعتی میلے (IDEF-2025) میں شرکت کی۔ دورے کے دوران انہوں نے ترکیہ اور آذربائیجان کے اعلیٰ عسکری حکام سے ملاقاتیں کیں۔ ان میں ترکیہ کے وزیر…

امریکی سینیٹ میں ایران کے حوالے سے خفیہ بریفنگ کا اجلاس منعقد ہو گا.امریکا
ایران سے متعلق خفیہ معلومات کے گرد جاری ایک شدید سیاسی معرکے کے دوران، توقع ہے کہ وائٹ ہاؤس قومی سلامتی کے چار اعلیٰ ترین حکام کو … کانگریس کے ارکان کو ایک خفیہ بریفنگ دینے کے لیے بھیجے گا۔ یہ بات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ…
بین الصوبائی ڈکیت گینگ کا سرغنہ اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک — کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (AVLS/CCD) کی بڑی کارروائی
لاہور (انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ پنجاب، محمد شہزاد سے)کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (AVLS/CCD) ماڈل ٹاؤن لاہور نے تھانہ کاہنہ کی حدود میں انتہائی مطلوب اور خطرناک اشتہاری ملزم روحیل مسیح عرف سنی کے خلاف کامیاب کارروائی کی۔ روحیل، جو بین الضلاع ڈکیت گینگ کا سرغنہ تھا، اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ…