اسلام آباد (بیورو رپورٹ علی حسنیں سے) پاکستان کی کان کنی کی صنعت نے عالمی سطح پر تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلا گولڈ سرٹیفکیشن حاصل کیا ہے۔ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی کامیاب پالیسیوں کے باعث کان کنی کا شعبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے، ’سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی‘ کو تھر میں پانی کے مؤثر استعمال پر ’الائنس فار واٹر اسٹیورڈشپ‘ (اے ڈبلیو ایس) گولڈ سرٹیفکیشن حاصل ہوا ہے۔ ’اے ڈبلیو ایس‘ 2009 میں اقوام متحدہ اور عالمی اداروں کے اشتراک سے قائم کیا گیا، ’اے ڈبلیو ایس‘ فریم ورک اقوام متحدہ کے ماحولیاتی اہداف سے مکمل طور پر ہم آہنگ ہے، ’اے ڈبلیو ایس‘ سرٹیفکیشن اداروں کے ذمے دارانہ آبی استعمال کا عالمی سطح پر اعتراف ہے۔ دنیا میں پہلی بار کسی بھی کان کنی کمپنی کا ’اے ڈبلیو ایس‘ گولڈ سرٹیفکیشن حاصل کرنا پاکستان کی نئی تاریخ بن گئی ہے، ’سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی‘ کا جدید واٹر مینجمنٹ ماڈل عالمی سطح پر پائیداری کی مثال بن گیا ہے۔ تھر میں زرعی پروگرام اور مقامی آبادی کیلئے صفائی ستھرائی کے بنیادی ڈھانچے کی فراہمی جیسے تاریخی اقدامات کئے گئے۔ تھرکول منصوبے میں 23 جدید پلانٹس سے پانی کی فراہمی معاشی ترقی میں اہم سنگ میل بن گئی ہے، عالمی سطح پر پاکستان کی کان کنی کے شعبے میں ایس آئی ایف سی کی مؤثر پالیسیوں کے باعث شاندار پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔

متعلقہ

مائیکروسافٹ نے 25 سال بعد باضابطہ طور پر پاکستان میں اپنی فزیکل آپریشنز بند کر دی ہیں۔
بندش، جس کی خاموشی سے ملازمین کی طرف سے تصدیق کی گئی، ملک میں اس کے رابطہ اور فیلڈ دفاتر کے مکمل طور پر ختم ہونے کی نشاندہی کرتی ہے—جو جون 2000 میں شروع ہونے والی موجودگی کو ختم کرتی ہے مزید اقوامِ متحدہ: عالمی امداد کا بحران

مولانا فضل الرحمٰن کی پی ٹی آئی کو کے پی حکومت کیخلاف عدم اعتماد کا حصہ نہ بننے کی یقین دہانی
جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی-ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے پی ٹی آئی کو کے پی حکومت کے خلاف عدم اعتماد کا حصہ نہ بننے کی یقین دہانی کر دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن نے تحریک انصاف کو یقین دہانی کرائی ہے…

اسرائیلی وزیر خارجہ کا دو ریاستی حل مسترد، غزہ میں سفارتی راستے کا عندیہ
اسرائیلی وزیر خارجہ گیڈون سار نے کہا ہے کہ غزہ میں فوجی دباؤ مؤثر ہے، تاہم اسرائیل سفارت کاری کا راستہ اختیار کرنے کے لیے بھی تیار ہے۔ یروشلم میں پریس بریفنگ کے دوران گیڈون سار نے دو ریاستی حل کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات…

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی ایران پہنچ گئے، تہران میں سہ ملکی کانفرنس میں شرکت کریں گے
تہران (نمائندہ خصوصی) — وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سرکاری دورے پر اتوار کے روز ایران پہنچ گئے۔ وزارت داخلہ کے مطابق محسن نقوی پیر کو تہران میں منعقد ہونے والی سہ ملکی وزرائے داخلہ کانفرنس میں شرکت کریں گے، جس میں ایران اور عراق کے وزرائے داخلہ…

پی ٹی آئی کے تین اہم رہنما نااہل، الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا
اسلام آباد (بیورو رپورٹ محمد سلیم سے ) — الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اعجاز چوہدری، رکن قومی اسمبلی محمد احمد چٹھہ، اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر کو نااہل قرار دے دیا ہے۔ یہ فیصلہ انسداد…

حضرت سید علی بن عثمان الہجویری المعروف داتا گنج بخش ؒ کے مزار کے سالانہ غسل مبارک کی تقریب.
حضرت علی بن عثمان الہجویری المعروف حضرت داتا گنج بخشؒ کے مزار کوغسل مبارک دینے کی تقریب میں کثیر تعداد میں۔ سیاسی سماجی و دیگر نمایاں شخصیات کی شرکت لاہور( آنٹرنیشنل کارسپونڈنٹ پنجاب فرزانہ چوہدری سے )حضرت داتا گنج بخش ؒ کے مزارکو منوں عرق گلاب سے غسل…