لاہور ( انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ محمد شہزاد)پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے پنجاب میں بارش اور آندھی کے باعث حادثات کی رپورٹ جاری کردی۔ پی ڈی ایم اے رپورٹ کے مطابق صوبہ بھر میں 25 سے 27 جون تک بارش کے دوران 25 حادثات رپورٹ ہوئے، مختلف حادثات میں 11 افراد جاں بحق اور 35 زخمی ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق چھت اور دیواریں گرنے سے زیادہ اموات ہوئیں، لاہور میں 8 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں چھت گرنے سے 3 افراد کی ہلاکت ہوئی، اوکاڑہ میں چھت گرنے سے ایک بچہ جاں بحق اور 2 زخمی ہوئے، منڈی بہاء الدین میں کرنٹ لگنے سے 2 بچے جاں بحق اور ایک شخص چھت گرنے سے زخمی ہوا۔ پی ڈی ایم اے کی رپورٹ مطابق جھنگ میں 2 افراد برساتی نالے میں ڈوب کر جاں بحق ہوئے، ساہیوال میں چھت گرنے سے ایک مرد اور ایک خاتون جاں بحق ہوئے، قصور میں چھت گرنے سے ایک بچہ جاں بحق ہوا، بہاولپور میں چھت گرنے سے ایک بچہ جاں بحق ہوا، رحیم یارخان میں درخت گرنے سے ایک شخص زخمی ہوا، ملتان میں چھت گرنے سے 2 مرد، 5 خواتین اور ایک بچہ زخمی ہوا۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ جہلم میں 2 افراد سیلابی نالے میں گرکر جاں بحق ہوئے، خانیوال میں ایک شخص کی آسمانی بجلی سے ہلاکت ہوئی، چنیوٹ میں چھت گرنے سے 4 افراد زخمی ہوئے۔ پراونشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے

متعلقہ

جرمنی کا یوکرین پر اعتراض: اینٹی کرپشن قوانین میں تبدیلی یورپی یونین میں شمولیت کی راہ میں رکاوٹ
– جرمنی کے وزیر خارجہ نے یوکرین کی پارلیمنٹ کی جانب سے اینٹی کرپشن اداروں کی خودمختاری محدود کرنے والے قانون پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ قانون یوکرین کی یورپی یونین میں شمولیت کے عمل کو مشکل بنا دے گا۔ یوکرین کی…

ٹرمپ پر قاتلانہ حملے میں ناکامی؛ سیکرٹ سروس کے 6 اہلکار معطل
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی خفیہ ادارے سیکرٹ سروس نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر گزشتہ برس ہونے والے قاتلانہ حملے کے دوران سیکیورٹی میں سنگین غفلت برتنے پر اپنے 6 اہلکاروں کو معطل کر دیا ہے۔ ان اہلکاروں کو 10 سے 42 دن کی بغیر تنخواہ کے چھٹی دی…

اسلام آباد: ہائیکورٹ نے 10 کرکٹ اور 10 فٹ بال گراؤنڈز کی نیلامی روک دی
اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں قائم 10 کرکٹ اور 10 فٹ بال گراؤنڈز کی نیلامی عارضی طور پر روک دی ہے۔ یہ فیصلہ سابق چیئرمین میٹروپولیٹن کارپوریشن سردار مہتاب کی درخواست پر جسٹس انعام امین منہاس نے سنایا۔درخواست گزار کے وکیل عادل عزیز قاضی ایڈووکیٹ نے…

حکومت کا پرائمری سطح پر مصنوعی ذہانت کی تعلیم متعارف کرانے کا فیصلہ
اسلام آباد (محمد سلیم سے ) وفاقی وزیر شزہ فاطمہ نے سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کو بتایا ہے کہ حکومت نے پرائمری سطح پر مصنوعی ذہانت کی تعلیم متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا۔سینیٹر پلوشہ خان کی زیرِ صدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اینڈ…

پنجاب میں برقی ٹرانسپورٹ منصوبے کا آغاز: 400 الیکٹرک بسیں اور 1100 ای وی ٹیکسیاں متعارف
لاہور (انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ پنجاب محمد شہزاد سے)پنجاب حکومت نے ماحولیاتی تحفظ، ایندھن کی بچت اور جدید شہری ٹرانسپورٹ نظام کے فروغ کے لیے تاریخی قدم اٹھا لیا۔ صوبے میں پہلی بار بڑے پیمانے پر برقی (الیکٹرک) ٹرانسپورٹ سسٹم متعارف کرایا جا رہا ہے، جس کے تحت 400 الیکٹرک…

Eurostar کا بحران — چار گھنٹے کی اذیت، مسافروں کی آزمائش
یورپ کے جدید ترین ریل نظام میں شمار ہونے والی Eurostar ٹرین ہمیشہ وقت کی پابندی، تیزرفتاری اور آرام دہ سفر کی علامت رہی ہے۔ لیکن حالیہ دنوں میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا جس نے نہ صرف اس کی ساکھ کو جھٹکا دیا، بلکہ یورپی ریل نظام…