راولپنڈی (محمد سلیم سے)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے جنوبی افریقہ کی فضائیہ کے سربراہ نے ملاقات کی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی افریقہ کی فضائیہ کے سربراہ جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز پہنچے جہاں معزز مہمان کو تینوں افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی افریقہ کے ایئرچیف لیفٹیننٹ جنرل وائز مین سیمو مبامبو نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی تعاون اور فوجی روابط کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں معزز شخصیات نے افواج کے درمیان تعاون کو مزید وسعت دینے کیلئے عملی اقدامات پر گفتگو کی، جبکہ عالمی و علاقائی جغرافیائی سیاسی منظرنامے پر بھی خیالات کا تبادلہ کیا گیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے جنوبی افریقی مہمان کو خطے کی سکیورٹی صورتحال پر پاکستانی مؤقف سے آگاہ کیا اور خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کو اجاگر کیا۔ لیفٹیننٹ جنرل وائز مین سیمو مبامبو نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

متعلقہ

نئے سورج جیسے نظامِ شمسی کی پیدائش کی پہلی بار جھلک — ماہرین فلکیات کی بڑی کامیابی
بین الاقوامی سائنسدانوں کی ایک ٹیم — جس میں امریکہ اور یورپ کے ماہرین شامل ہیں — نے پہلی بار ایک ایسے ستارے کے گرد نظامِ شمسی کی تشکیل کی تصاویر حاصل کی ہیں جو مستقبل میں سورج جیسا بن سکتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس نوجوان…

مشرق وسطیٰ: سویدا میں متحارب دھڑوں کے درمیان جنگ بندی برقرار
سویدا، شام – شام کے جنوبی شہر سویدا میں متحارب گروپوں کے درمیان جھڑپیں رک گئی ہیں اور جنگ بندی پر عملدرآمد ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق دونوں فریقین نے فوری طور پر فائرنگ اور پرتشدد کارروائیاں روک دی ہیں، جس سے علاقے میں…

ندا صالح اورنج لائن میٹرو ٹرین کی پہلی خاتون ڈرائیور بن گئیں، وزیراعلیٰ مریم نواز کا خراجِ تحسین
پنجاب میں خواتین کو بااختیار بنانے کے ایک اور قدم کے طور پر ندا صالح نے اورنج لائن میٹرو ٹرین کی پہلی خاتون ڈرائیور بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ رپورٹ کے مطابق ندا صالح کو چھ ماہ کی ٹیکنیکل اور پروفیشنل تربیت دی گئی، جس کے بعد…

ایمل ولی خان کا سخت بیان: "حکومت بھی غلام، اپوزیشن بھی غلام، سب فوج کے بندے”
عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما ایمل ولی خان نے ایک مرتبہ پھر ملک کے طاقتور حلقوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ "علی امین فوج کا بندہ ہے، تب مانوں گا کہ عمران خان واقعی آزاد ہے جب علی امین کو ہٹا دے۔”…

پاک فضائیہ کے طیارے منفرد مارکنگز کے ساتھ رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو 2025 میں شرکت کیلئے برطانیہ پہنچ گئے
اسلام آباد/لندن:پاک فضائیہ کے چار طیارے برطانیہ کے معروف رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو (RIAT) 2025 میں شرکت کے لیے آر اے ایف فیئر فورڈ پہنچ گئے۔ ایئر شو میں شامل پاک فضائیہ کے طیاروں میں:2 جے ایف 17 تھنڈر (نمبر 8 اسکواڈرن)1 سی 130 ہرکولیس (نمبر 6 اسکواڈرن)1…

فیلڈ مارشل عاصم منیر کو چین میں گارڈ آف آنر، اعلیٰ سطحی ملاقاتوں میں اسٹریٹیجک مشاورت
پاک چین اسٹریٹیجک شراکت داری کی توثیق، علاقائی استحکام کے لیے مشترکہ عزم کا اظہار بیجنگ: فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اپنے سرکاری دورہ چین کے دوران چینی سیاسی و عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں، جن میں علاقائی استحکام، اسٹریٹیجک تعاون اور باہمی تعلقات کو مزید مضبوط…