پاکستان اور چین، اس نئے اتحاد میں شرکت کیلئے سری لنکا، مالدیپ اور افغانستان جیسے سارک کے دیگر ممبر ممالک کو دعوت دے سکتے ہیں۔پاکستان اور چین، جنوبی ایشیائی علاقائی تعاون تنظیم (سارک SAARC) کی جگہ ایک نئی علاقائی تنظیم کے قیام پر غور کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ سارک کے قیام اور اس کی فعالیت میں ہندوستان کا اہم کردار رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، اس نئے اتحاد کے متعلق اسلام آباد اور بیجنگ کے درمیان اعلیٰ سطح پر گفتگو جاری ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ بنگلہ دیش نے بھی ۱۹ جون کو چین کے شہر کنمنگ میں منعقدہ ایک ملاقات میں شمولیت اختیار کی تاکہ اس نئے بلاک پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ اس ملاقات کا بنیادی مقصد،ساعک کے دیگر جنوبی ایشیائی ممالک کو اس نئے گروپ میں شامل ہونے کی دعوت دینا تھا۔

متعلقہ

جنوبی کوریا میں شدید بارشیں: 14 افراد ہلاک، متعدد لاپتہ
جنوبی کوریا کے حکام کے مطابق، ہفتے کے آغاز سے جاری موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں کم از کم 14 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ متعدد افراد لاپتہ ہیں۔ شدید بارشوں نے لینڈ سلائیڈز (زمین کھسکنے) اور کئی گھروں کی تباہی کا سبب بھی بنی ہے۔…

نرسنگ ہوم میں مرنے والے شخص کے سکے 3.8 ملین ڈالر میں نیلام
پیرس (کارسپونڈنٹ)فرانس کے ایک نرسنگ ہوم میں تنہا مرنے والے شخص کے گھر سے برآمد سونے کے سکے 3.8 ملین ڈالر میں نیلام کر دیے گئے۔89 سالہ پال نارسی سونے کے سکوں کا شوق رکھتے تھے، اپنے انتقال کے بعد ایک ایسا خزانہ چھوڑ گئے جو صرف ایک…

پاکستانی پاسپورٹ پر 32 ممالک کا ویزہ فری سفر ممکن — عالمی رینکنگ میں بہتری، عوام کا بیرون ملک سفر کی جانب بڑھتا رجحان
اسلام آباد — پاکستان سے بیرون ملک سفر کرنے والے شہریوں کے لیے ایک خوش آئند خبر سامنے آئی ہے۔ معروف بین الاقوامی ادارے "ہینلے اینڈ پارٹنرز” کی جانب سے جاری کردہ ہینلے پاسپورٹ انڈیکس 2025 کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں بہتری آئی ہے،…

ملائیشیا نے داعش نیٹ ورک کا خاتمہ کر دیا، بنگلہ دیش کے کارکنان ملوث تھے
ملائیشیا کے حکام نے ایک ایسے نیٹ ورک کا خاتمہ کر دیا ہے جو ملک میں کام کرنے والے بنگلہ دیشی شہریوں کے درمیان داعش کے لیے فنڈ جمع کرنے اور نظریات کی ترویج کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال کرتا تھا، ملک کے اعلیٰ پولیس اہلکار نے…

ایران سے جنگ کے بعد بھی جرمنی اسرائیل کی حمایت میں کھڑا ہے : جرمن وزیر داخلہ
ایران کے ساتھ 12 روزہ جنگ کے بعد اسرائیل کی حامی پہلی اہم شخصیت اور جرمنی کے وزیر داخلہ الیگزینڈر ڈوبرنڈٹ نے تل ابیب کا دورہ کیا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر اسرائیل کے ساتھ یکجہتی و حمایت کا ایک بار ہھر اعادہ کیا اور کہا ہم…

خبر: سینئر اداکار سید عاصم بخاری کو دل کا دورہ، اسپتال میں داخل
لاہور: سینئر اداکار سید عاصم بخاری کو دل کا دورہ پڑنے پر فوری طور پر پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں طبی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ڈاکٹرز کے مطابق، عاصم بخاری کے پھیپھڑے بھی مکمل طور پر کام نہیں کر رہے تھے، تاہم بروقت…