ممبئی (ندیم نواب مغل)* بھارتی اداکارہ اور رقاصہ شیفالی جریوالہ 42 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق شیفالی کو رات گئے دل کا دورہ پڑا، انہیں فوری طور پر ان کے شوہر اداکار پراگ تیاگی اور 3 دیگر افراد نے ممبئی کے ہسپتال منتقل کیا لیکن بدقسمتی سے وہ جانبر نہ ہو سکیں۔ہسپتال کےعملے نے تصدیق کی کہ شیفالی ہسپتال لائے جانے سے پہلے ہی انتقال کر چکی تھیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق اگرچہ اداکارہ کی موت کی حتمی وجہ کا باضابطہ اعلان ابھی تک نہیں کیا گیا لیکن ابتدائی طور پر دل کا دورہ ہی بنیادی وجہ قرار دیا جا رہا ہےواضح رہے کہ شیفالی جریوالہ 2002 میں کانٹا لگا گانے کی ویڈیو میں پرفارمنس سے راتوں رات شہرت کی بلندی پر پہنچ گئی تھیں، اس کے بعد انہوں نے نچ بلیے اور بگ باس 13 جیسے شوز میں بھی شرکت کی شیفالی کی اچانک موت کی خبر نے شوبز انڈسٹری اور ان کے مداحوں کو گہرے صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔

متعلقہ

مخفف پیغام نے امریکی طیارے کو ہنگامی طور پر اترنے پر مجبور کر دیا۔امریکہ
امریکا میں ایک طیارے کو اُس وقت ہنگامی طور پر اترنا پڑا جب ایک خاتون مسافر نے طیارے میں "بم” کی موجودگی کی اطلاع دی۔ یہ دراصل ایک اور مسافر کے موبائل فون پر موصول ہونے والے تین حرفی پیغام کی غلط تشریح تھی۔ یہ واقعہ "امریکن ایئرلائنز”…

وزارت مواصلات اور این ایچ اے میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کا آغاز: کرپشن، سیاسی اثر و رسوخ اور عدالتی دباؤ کے تحت بڑے فیصلے متوقع
اسلام آباد (رپورٹ: محمد سلیم سے ) — وزارت مواصلات اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) میں کرپشن، بے ضابطگیوں اور سیاسی اقربا پروری نے ایک بار پھر وفاقی حکومت کو کٹہرے میں لاکھڑا کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اگلے چند دنوں میں اعلیٰ سطحی تبادلوں، برطرفیوں اور…

اسرائیلی وزیر خارجہ کا دو ریاستی حل مسترد، غزہ میں سفارتی راستے کا عندیہ
اسرائیلی وزیر خارجہ گیڈون سار نے کہا ہے کہ غزہ میں فوجی دباؤ مؤثر ہے، تاہم اسرائیل سفارت کاری کا راستہ اختیار کرنے کے لیے بھی تیار ہے۔ یروشلم میں پریس بریفنگ کے دوران گیڈون سار نے دو ریاستی حل کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات…
لاہوراپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر پنجاب اسمبلی کی پنجاب اسمبلی میڈیا ہال میں گفتگو
۔ لاہور (انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ پنجا ب فرزانہ چوہدری)انہوں نے کہا پنجاب کے صحت کے معاملے میں حکومت غیر سنجیدہ ہے۔بجٹ میں ٹیچنگ ہسپتالوں کیلئے ایک روپیہ کا اضافہ نہیں ہوا۔ٹیچنگ ہسپتالوں کو ادویات کی کمی کا سامنا کرنا پڑے گا پھر میو ہسپتال جیسے حالات ہی تمام ٹیچنگ…

قوم کے عظیم سپوت کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی برسی آج منائی جا رہی ہے
قوم کے عظیم سپوت، نشانِ حیدر حاصل کرنے والے کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی برسی آج عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ وطن پر قربان ہونے والے اس بہادر سپاہی نے کارگل کے محاذ پر دشمن کو دندان شکن جواب دیا تھا۔ وطن کی…

سیالکوٹ پولیس کی شاندار پیشہ ورانہ کامیابی — گھر میں چوری کی بڑی واردات کا معمہ قلیل مدت میں حل
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ فیصل شہزاد نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سٹی سرکل کو واردات کے جلد از جلد سراغ اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے احکامات جاری کیے۔ (بیورو رپورٹ سیالکوٹ وقاص احمد وڑائچ سے) ڈی پی او فیصل شہزاد کے مسلسل…