ممبئی بھارتی اداکارہ اور رقاصہ شیفالی جریوالہ 42 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق شیفالی کو رات گئے دل کا دورہ پڑا، انہیں فوری طور پر ان کے شوہر اداکار پراگ تیاگی اور 3 دیگر افراد نے ممبئی کے ہسپتال منتقل کیا لیکن بدقسمتی سے وہ جانبر نہ ہو سکیں۔ہسپتال کےعملے نے تصدیق کی کہ شیفالی ہسپتال لائے جانے سے پہلے ہی انتقال کر چکی تھیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق اگرچہ اداکارہ کی موت کی حتمی وجہ کا باضابطہ اعلان ابھی تک نہیں کیا گیا لیکن ابتدائی طور پر دل کا دورہ ہی بنیادی وجہ قرار دیا جا رہا ہےواضح رہے کہ شیفالی جریوالہ 2002 میں کانٹا لگا گانے کی ویڈیو میں پرفارمنس سے راتوں رات شہرت کی بلندی پر پہنچ گئی تھیں، اس کے بعد انہوں نے نچ بلیے اور بگ باس 13 جیسے شوز میں بھی شرکت کی شیفالی کی اچانک موت کی خبر نے شوبز انڈسٹری اور ان کے مداحوں کو گہرے صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔

متعلقہ

انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز نے مذمتی قرارداد پیش کی.
انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کے چیئرمین زبیر احمد انصاری کے زیر قیادت جس میں تمام عہدیداران صدر، نائب صدور، سیکرٹری اور ممبران نے ایک مذمتی قرارداد پیش کی اسرائیل کے خلاف۔ صدر نے اپنے استقبالیہ میں کہا کہ مسلم اُمہ کو آپس میں میل جول بڑھانا، اپنے خیالات…

سیف سٹی کی سائن لینگویج تربیت رنگ لے آئی
قوتِ گویائی سے محروم لڑکی کی فوری مدد. سیف سٹی کی سائن لینگویج تربیت نے خصوصی لڑکی کی بروقت داد رسی ممکن بنائی. خانیوال میں قوت گویائی سے محروم لڑکی نے ویڈیو کال کے ذریعے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن سے رابطہ کیا تھا لاہور، ( انٹر نیشنل کارسپونڈنٹ…

شاہ محمود قریشی کی ضمانت خارج، انسداد دہشت گردی عدالت کا تحریری فیصلہ جاری
لاہور (انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ پنجاب محمد شہزاد سے) –انسداد دہشت گردی عدالت (ATC) نے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ضمانت خارج کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ یہ فیصلہ اے ٹی سی کے جج منظر علی گل نے دو صفحات پر مشتمل تحریری صورت میں جاری…

دریائے سوات میں طغیانی، سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی، 18 سیاح ڈوب گئے، 7 جاں بحق
سوات: خیبرپختونخوا کے سیاحتی علاقے سوات میں سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی، ایک ہی خاندان کے 10 افراد سمیت 18 سیاح ڈوب گئے، 7 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 11 تاحال لاپتہ ہیں۔ خیبرپختونخوا میں شدید بارشوں سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں…
گلگت بلتستان – بابوسر ٹاپ چلاس حادثہ: سیاحوں کی گاڑیاں سیلابی ریلے میں بہہ گئیں، متعدد افراد جاں بحق
گلگت بلتستان کے علاقے بابوسر ٹاپ کے قریب چلاس میں شدید سیلابی ریلے نے ایک افسوسناک انسانی المیے کو جنم دیا۔ بارشوں کے بعد آنے والے پتھروں سے بھرے سیلابی ریلے میں متعدد گاڑیاں بہہ گئیں، جس کے نتیجے میں اب تک تین افراد کی لاشیں نکالی جا…

ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی: جی 7 وزرائے خارجہ
جی 7 وزرائے خارجہ نے کہا ہےکہ ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ کینیڈا میں جاری جی 7 وزرائے خارجہ اجلاس کے مشرق وسطیٰ سے متعلق مشترکہ بیان میں ایران سے یورینیئم افزودگی کی غیر ضروری سرگرمیاں دوبارہ نہ شروع کرنے کا مطالبہ…