حکومت کی خاموشی پر حیرت کا اظہار کیا، اس کوملک کی خارجہ پالیسی کی سنگین ناکامی قرار دیتے ہوئے کہاکہ ٹرمپ انتظامیہ کے ذریعہ ہندوستان کی توہین کاسلسلہ تھم نہیں رہاہے،وزیر اعظم مودی نے کئی پروگرام کرکے ٹرمپ کو خوش کرنے کی کوشش کی تھی لیکن اب وہ ہندوستان کی توہین کر رہے ہیں۔کانگریس نے منگل کو ہندوستان کے بارے میں امریکی حکومت کی سفری ایڈوائزری پر سخت اعتراض کرتے ہوئے حکومت ہند سے مطالبہ کیا کہ وہ اس معاملہ کو امریکی حکومت کے ساتھ اٹھائے۔ پارٹی نےاس کو انتہائی سنگین پیش رفت قرار دیتے ہوئے اس پر حکومت ہند کی خاموشی پر حیرت کا اظہار کیا۔ پارٹی نے کہا کہ اس کے ملک کے لئے دور رس نتائج ہوسکتے ہیں۔ منگل کو یہاں کانگریس کے صدر دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کی ترجمان اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی چیئرپرسن سپریہ شرینیت نے کہا کہ یہ عجیب ستم ظریفی ہے کہ پاکستان جیسے ملک کے لئے ایسی کوئی ایڈوائزری نہیں جاری کی گئی جو دہشت گردوں کی حفاظت کرتاہے لیکن ہندوستان کے بارے میں امریکہ نےیہ ایڈوائزری جاری کی جو دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت اور گاندھی کی سرزمین ہے۔ انہوں نےکہاکہ یہ مودی حکومت کی ایک اور سفارتی ناکامی ہے کہ وہی ملک جس کو مودی نے ہاؤڈی مودی، نمستے ٹرمپ اور اب کی بار ٹرمپ سرکار جیسے شوز منعقد کرکے انہیں خوش کرنے کی کوشش کی تھی، وہی ٹرمپ بار بار ہندوستان کی توہین کر رہے ہیں۔ انہوں نے ان لوگوں پر بھی طنز کیا جنہوں نے امریکی صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کی جیت کے لئے خصوصی ہون کیا تھا۔

متعلقہ
حکومت کا ملک بھر میں پنکھوں کو کم بجلی سے چلنے والوں پنکھوں سے تبدیل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد: حکومت نے ملک بھر میں بجلی سے چلنے والے پنکھوں کی تبدیلی کا پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس مطابق موجودہ پنکھوں کو کم بجلی سے چلنے والوں پنکھوں سے تبدیل کیا جائےگا۔ وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیر…

پاکستان کو پہلا انٹرنیشنل گولڈ میڈل جتوانے والے ریسلر دین محمد انتقال کرگئے
پاکستان کو پہلا انٹرنیشنل گولڈ میڈل جتوانے والے ریسلر دین محمد انتقال کرگئے ہیں۔وہ کافی عرصے سے شدید علیل تھے ۔ دین محمد نے 1954ء کے ایشین گیمز میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتا تھا، انکی عمر 100 برس سے زائد تھی۔ ایشین گیمز میں میڈل جیتنے…

بنکاک سے جنوبی کوریا جانے والی جیجو ایئر کی پرواز 2216 موان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہو گئی
۔ جنوبی کوریا کے حکام نے 179 مسافروں اور عملے کے ہلاک ہونے کی اطلاع دی ہے، جب کہ دو زندہ بچ گئے ہیں۔ مزید فرانس میں شدید گرمی درجہ حرارت 34 ڈگری ریکارڈ، اگلے دو دنوں میں مزید بڑھنے کی توقع
پاکستان تمام سفارتی فورمز پر ایران کو سپورٹ کررہا ہے اور کرے گا، وزیر خارجہ اسحاق ڈار
مزید گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ایمبیسیڈر آف رشیئن ایجوکیشن اینڈ سائنس ان پاکستان اور صدر کرغستان ٹریڈ ہاؤس نے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی

ایرانی قوم پاکستانی عوام کے برادرانہ جذبے اور حمایت کو کبھی فراموش نہیں کرے گی: رضا امیری مقدم
پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ ایرانی قوم پاکستانی عوام کی جانب سے برادرانہ جذبے اور حمایت کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ صہیونی رجیم کی ایران پر مسلط…

ٹرمپ نے ایران کے ساتھ 30 ارب ڈالر کی ڈیل کی خبروں کو من گھڑت قرار دے دیا
حالیہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک حیران کن دعویٰ شدت سے گردش کرنے لگا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ امریکہ نے ایران کے ساتھ 30 ارب ڈالر کی ایک خفیہ مالی ڈیل طے کر لی ہے۔ اس دعوے نے نہ صرف عوامی حلقوں میں ہلچل مچا…