تفصیلات کے مطابق، ایس پی صدر کی نگرانی اور ڈی ایس پی ترنول سرکل کی ہدایت پر ایس ایچ او سنگجانی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مار کارروائی کے دوران دو بدنام زمانہ منشیات فروش، دانش شمشاد اور ارشد شہزاد کو موقع سے گرفتار کر لیا۔ فیکٹری سے 650 بوتلیں مقامی طور پر تیار شدہ شراب برآمد ہوئیں جن پر جعلی معروف برانڈز کے لیبل چسپاں کیے جا رہے تھے۔
پولیس نے موقع سے تین کین کیمیکل، جعلی برانڈ اسٹیکرز اور دیگر سامان بھی قبضے میں لے لیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ ملزمان مقامی شراب کو معروف برانڈز کی بوتلوں میں پیک کر کے شہر بھر میں سپلائی کرتے تھے۔
پولیس ترجمان کے مطابق، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ نیٹ ورک میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
آئی جی اسلام آباد نے اس کارروائی کو پولیس کی منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ: "نشہ اب نہیں” مہم کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا تاکہ نوجوان نسل کو نشے جیسی لعنت سے محفوظ رکھا جا سکے۔> "نشہ اب نہیں” مہم کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا تاکہ نوجوان نسل کو نشے جیسی لعنت سے محفوظ رکھا جا سکے۔
