کراچی (انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ)تحریک انصاف کو آزاد کشمیر میں بڑا جھٹکا، دو اہم اراکین اسمبلی پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئےپی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و رکنِ سندھ اسمبلی فریال تالپور سے سیاسی رہنماؤں کی ملاقاتیں ہوئیں جس میں انہوں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔فریال تالپور سے پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے سینئر نائب صدر و ایم ایل اے چودھری رفیق نیئر اور وزیر ٹرانسپورٹ جاوید بٹ کی ملاقات ہوئی۔زرداری ہاؤس کراچی میں ملاقات کے دوران چودھری رفیق نیئر اور جاوید بٹ نے اپنے اپنے ساتھیوں اور حامیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔چودھری رفیق نیئر اور جاوید بٹ نے صدر مملکت آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔اس موقع پر سردار تنویر الیاس نے کہا کہ کشمیر کاز کو مضبوطی سے آگے بڑھانے اور آزاد کشمیر کی ترقی و بہبود کا واحد سیاسی پلیٹ فارم قائدِ عوام شہید بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی پارٹی ہے، اس کی قیادت اب بلاول بھٹو کے مضبوط ہاتھوں میں ہے۔فریال تالپور نے چودھری رفیق نیئر اور جاوید بٹ کو ان کے ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔اس موقع پر آزاد کشمیر کے وزیر و پی پی پی آزاد کشمیر کے جنرل سیکرٹری فیصل ممتاز اور چودھری محمد ریاض بھی موجود تھے۔

متعلقہ

"معرکہ ابھی ختم نہیں ہوا” اسرائیلی چیف آف اسٹاف کی ایران کو نئی دھمکی ایران نے جنگ میں ہلاکتوں کے تازہ اعداد و شمار جاری کر دیے
تہران/تل ابیب — اسرائیلی افواج کے چیف آف اسٹاف ایال زامیر نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے لیے معرکہ ابھی ختم نہیں ہوا اور ایران ان کے نشانے پر ہے۔ یہ بیان انہوں نے پیر کے روز ایک اعلیٰ سطحی سیکیورٹی اجلاس کے…

نااہلی ریفرنسز پر اسپیکر پنجاب اسمبلی کی آئینی وضاحت: "فیصلے کا اختیار محدود مگر واضح ہے”
لاہور (رپورٹ: فرزانہ چوہدری – انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ پنجاب)اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے نااہلی کے ریفرنسز سے متعلق حالیہ تاثر کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا کردار آئینی دائرے میں واضح اور محدود ہے، اور وہ کسی قسم کی سیاسی مداخلت یا جانبداری…

غریب عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاری، قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان
حکومت نے ایک بار پھر مہنگائی کی ماری عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاری کر لی۔ اسلام آباد: (انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ فائزہ یونس سے)ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئندہ 15 روز کے لیے 15 روپے فی لٹر تک اضافے کا امکان ہے، ڈیزل کی قیمت…

پاکستان بھارت سے تعمیری مذاکرات کے لیے تیار ہے: وزیراعظم شہباز شریف
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان تمام تصفیہ طلب مسائل پر بھارت کے ساتھ بامقصد اور تعمیری مذاکرات کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے یہ بات برطانوی ہائی کمشنر محترمہ جین میریئٹ سے ملاقات کے دوران کہی، جنہوں نے وزیراعظم ہاؤس میں ان…

’’ایران اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات بحال ہونے چاہئیں‘‘
یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ کایا کالاس نے کہا کہ تنازع کے تمام فریق ایک قدم پیچھے ہٹیں اورگفتگو کی طرف لوٹیں۔ برسلز میں یورپی یونین کے صدر دفاتر سے اتوار کو موصولہ رپورٹوں کے مطابق یونین کی خارجہ امور کی سربراہ کایا کالاس نے زور…

یائر نیتن یاہو کی جو روگن پر کڑی تنقید، والد کو مدعو نہ کرنے پر "یہود دشمنی” کا الزام
واشنگٹن / یروشلم:اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے بیٹے یائر نیتن یاہو نے معروف امریکی پوڈکاسٹ میزبان جو روگن پر شدید تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ وہ برسوں سے "یہود دشمن پروپیگنڈا” پھیلاتے رہے ہیں اور اسی لیے ان کے والد کو اپنے شو میں…