آئرلینڈ کے مشہور بینڈ ’’فونٹینز ڈی سی‘‘ نے گزشتہ دن ترکی میں پہلی دفعہ کنسرٹ کیا جس میں اس نے فلسطین کیلئے آواز بلند کی۔ پرفارمنس کے دوران اسکرین پر فلسطینی پرچم جگمگاتا رہا۔ سامعین نے ’’آزاد فلسطین‘‘ کے نعرے بلند کئے۔آئرش پوسٹ پنک بینڈ ’’فونٹینز ڈی سی‘‘ نے اتوار کو استنبول میں اپنے کنسرٹ میں فلسطین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ ان کے کنسرٹ کے درمیان اسٹیج کی اسکرین پر فلسطینی پرچم آویزاں رہا۔ سامعین کے اراکین نے بینڈ کے پیغام کو تقویت دیتے ہوئے ’’آزاد فلسطین‘‘ جیسے نعرے بھی لگائے۔ ایونٹ آرگنائزر ایپیفونی اور یو آر یو کے مطابق، کنسرٹ کوک سیفٹک پارک میں پہلی بار ترکی میں ہوا ہے۔ اپنے گانے ’’ہیئرز دی تھنگ‘‘ کے ساتھ آغاز کرتے ہوئے، گروپ نے اپنے کئی معروف نغمہ پرفارم کئے جن میں ’’بوائز ان دی بیٹر لینڈ‘‘، ’’اٹز امیزنگ ٹو بی ینگ‘‘، ’’ان دی ماڈرن ورلڈ‘‘، اور ’’اسٹاربرسٹر‘‘ شامل ہیں۔ اس موقع پر بینڈ نے مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور پہلی بار استنبول میں پرفارم کرنے کے بارے میں جوش و خروش کا اظہار کیا۔

متعلقہ

اقوام متحدہ میں فلسطین پر اعلیٰ سطحی کانفرنس کا آغازسعودی عرب اور فرانس کی مشترکہ قیادت، پاکستان کی نمائندگی اسحاق ڈار کر رہے ہیں
نیو یارک — اقوام متحدہ میں مسئلہ فلسطین کے پرامن حل کے لیے ایک اہم بین الاقوامی کانفرنس کا آغاز ہو گیا ہے۔ یہ کانفرنس 28 سے 30 جولائی تک جاری رہے گی اور اس کی قیادت سعودی عرب اور فرانس مشترکہ طور پر کر رہے ہیں۔ کانفرنس…

فرخ کھوکھر کا جمعیت علمائے اسلام (ف) میں شمولیت کا فیصلہ، 18 جولائی کو باقاعدہ اعلان متوقع
اسلام آباد/راولپنڈی – جڑواں شہروں کی معروف سماجی شخصیت فرخ کھوکھر نے جمعیت علمائے اسلام (ف) میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وہ 18 جولائی بروز جمعہ ڈیرہ تاجی خان کھوکھر پر منعقدہ ایک تقریب کے دوران مولانا فضل الرحمٰن کی موجودگی میں باقاعدہ طور پر جماعت…

لاہور: وزیر اعظم شہباز شریف کو 18 جولائی کو ویڈیو لنک پر جرح کے لیے طلب کرلیا گیا
(انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ پنجاب، فرزانہ چوہدری سے)ایڈیشنل سیشن جج یلماز غنی نے وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے دائر کیے گئے 10 ارب روپے کے ہرجانہ کیس میں ایک اہم فیصلہ جاری کرتے ہوئے ان کی جانب سے دیے گئے لیگل نوٹس کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کی…
ایران اور غزہ پر خاموشی نہ صرف آواز بلکہ اصولوں کی بھی خود سپردگی: سونیا گاندھی
غزہ پر خاموشی نہ صرف آواز بلکہ اصولوں کی بھی خود سپردگی ہے، یہ بات سونیا گاندھی نے ایران اور غزہ معاملے پر حکومت کی خاموشی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہی۔ ایران اور غزہ کے معاملوں پر حکومت کی خاموشی پر شدید تنقید کرتے ہوئے سونیا گاندھی…

جرمنی نے افغانستان کے لیے جبری ملک بدری دوبارہ شروع کر دی
برلن،نمائندہ وائس آف جرمنی جرمنی نے افغانستان کے لیے جبری ملک بدری کا عمل دوبارہ شروع کر دیا ہے، جو چانسلر فریڈرِش مرز کی حکومت کے تحت ایک اہم پالیسی تبدیلی ہے۔ جرمن وزارت داخلہ کے مطابق ابتدائی طور پر جرائم پیشہ افراد اور سیکیورٹی کے لیے خطرہ…

پولیس صحافیوں پر پیکا ایکٹ PECA ACT کے تحت کوئی مقدمہ درج نہیں کر سکتی پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ
پیکا ایکٹ کے تحت صحافی کے خلاف مقدمہ کالعدم، پولیس کو ایف آئی آر درج کرنے کا اختیار نہیں تھا، ہائیکورٹ کا فیصلہ پشاور ہائیکورٹ نے مردان سے تعلق رکھنے والے صحافی محمد زاہد کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمہ کو ماورائے قانون قرار دیتے ہوئے…