پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے (یو این ایچ سی آر) نے بتایا ہے کہ حالیہ ایام میں ایران سے افغانوں کی واپسی میں بڑے پیمانے پر اور تیزی سے اضافہ ہوا ہے جنہیں سنبھالنے میں ناکامی کے نتیجے میں افغانستان کے مزید غیرمستحکم ہونے کا خدشہ ہے۔ادارے کا کہنا ہے کہ رواں سال 20 مارچ کو ایرانی حکومت کی جانب سے افغانوں کو واپسی کا حکم دیے جانے کے بعد ۶؍ لاکھ ۴۰؍ ہزار پناہ گزین ایران چھوڑ چکے ہیں جن میں ۳؍ لاکھ ۶۶؍ ہزار کو ملک بدر کیا گیا۔۲۶؍ جون کو ۳۶؍ ہزار ۱۰۰؍افغانوں نے ایران سے واپسی اختیار کی جو اس عرصہ میں سب سے بڑی تعداد ہے۔ ۱۳؍ جون کو ایران پر اسرائیل کے حملوں اور دونوں ممالک میں جنگ چھڑنے کے بعد بڑی تعداد میں افغان پناہ گزین متواتر واپس جا رہے ہیں۔ افغانستان میں ادارے کے نمائندے عرفات جمال نے دونوں ممالک کے سرحدی علاقے کا دورہ کرنے کے بعد بتایا ہے کہ واپس آنے والے افغان خاندان تھکے ماندے، بھوکے اور اپنے مستقبل کے حوالے سے خوفزدہ ہیں۔ ان میں بڑی تعداد میں ایسے بھی ہیں جو ایران میں پیدا ہوئے اور اب پہلی مرتبہ افغانستان آئیں گے۔ خواتین اور لڑکیوں کو خاص طور پر تشویش لاحق ہے جنہیں یہ خدشہ ہے کہ افغانستان میں ان سے نقل و حرکت کی آزادی اور تعلیم و ملازمت جیسے بنیادی حقوق سلب کر لیے جائیں گے۔

متعلقہ

ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کی بھارت کو عبرتناک شکست
کراچی:ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو عبرتناک شکست دے دی۔پاکستان نے یکطرفہ مقابلے میں روایتی حریف بھارت کو 0-3 سے شکست دے کر ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئین شپ کے فائنل میں جگہ بنالی۔ ٹائیٹل کے…

وزیراعظم کا قطر میں امریکی فوجی اڈے پر ایرانی میزائل حملے کی اطلاعات پر گہری تشویش کا اظہار
وزیراعظم شہباز شریف نے قطر میں امریکی فوجی اڈے پر ایرانی میزائل حملے کی اطلاعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان میں قطری سفیر علی مبارک الخاطر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ انہوں نے قطر میں امریکی فوجی اڈے پر ایرانی میزائل حملے…
ایرانی عوام کو ورغلانے اور تختہ پلٹ کیلئے اُکسانے کی اسرائیلی کوشش ناکام
نیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں انکشاف، اِس محاذ پر بھی اسرائیل نے غلط اندازہ لگایا، عوام کا جو طبقہ عام دنوں میں حکومت کی مخالفت میں پیش پیش رہتا ہے وہ بھی اسرائیلی حملوں کے خلاف حکمراں محاذ کی حمایت کررہاہے۔ مزید جھیل سیف الملوک کے راستے میں پھنسے 500 سیاح بحفاظت ریسکیو کر لیے…

برطانیہ: قانون سازوں کا یوکرین کی طرز پر ’’غزہ فیملی اسکیم‘‘ کا مطالبہ
روس یوکرین جنگ کے آغاز پر برطانیہ نے ’’یوکرین فیملی اسکیم‘‘ کا آغاز کیا تھا جس کے تحت یوکرین کے شہریوں کو برطانیہ میں اسپیشل ویزا کے تحت زندگی شروع کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔ ۶۰؍ سے زائد قانون سازوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ…

ٹرمپ کا ایک بار پھر پاک-بھارت جنگ رکوانے اور 5 طیارے گرنے کا دعویٰ
واشنگٹن (نمائندہ خصوصی) – سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ممکنہ ایٹمی جنگ کو روکا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ کشیدگی کے دوران پانچ جنگی طیارے گرائے گئے تھے اور اگر امریکا مداخلت…
پاکستان میں آنت کے کینسر سے متاثرہ جگر کا پہلا کامیاب ٹرانسپلانٹ ، خاتون کو شوہر کا جگر لگادیا گیا
پاکستان میں آنتوں کے کینسر سے متاثرہ جگر کا پہلا کامیاب ٹرانسپلانٹ شفا انٹرنیشنل اسلام آباد میں کیا گیا۔ کراچی سے تعلق رکھنے والی خاتون کو بڑی آنت کے آخری حصے میں کینسر تشخیص ہوا تھا جو بعد میں جگر تک پھیل گیا جس کے بعدآنتوں کے کینسر…