اماراتی ائیرلائن کے ٹکٹ کی خریداری کے لیےکرپٹو کرنسی قبول ہوگی بلکہ دبئی ائیرپورٹ پر ڈیوٹی فری میں بھی کرپٹو سے شاپنگ ممکن ہوگی دبئی: متحدہ عرب امارات کی معروف ائیرلائن کا ٹکٹ اب کرپٹو کرنسی سے بھی خریدا جاسکے گا۔عرب میڈیا کے مطابق اماراتی ائیر لائن کا عالمی کرپٹو حکام سے معاہدہ ہوگیا ہے جس کے تحت ائیر لائن کے ٹکٹ کی خریداری میں کرپٹو کرنسی کا استعمال ہوسکےگا۔دبئی کے حکام کے مطابق ناصرف اماراتی ائیرلائن کے ٹکٹ کی خریداری کے لیےکرپٹو کرنسی قبول ہوگی بلکہ دبئی ائیرپورٹ پر ڈیوٹی فری میں بھی کرپٹو سے شاپنگ ممکن ہوگی۔حکام کا کہنا ہےکہ دبئی کا ڈیجیٹل وژن “کرپٹو کرنسی” سے مربوط ہوگا۔جیونیوز سے گفتگو میں وزیر مملکت برائے کرپٹو بلال بن ثاقب نےکہا کہ کرپٹو ایک مالیاتی حقیقت ہے، اس پر پاکستان بھی کام کررہا ہے۔وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ دبئی میں کرپٹو کا نظام فعال اور کامیاب ہے، پاکستان کو بھی اس پر عمل کرنا چاہیے، اس کا فائدہ سیاحت سمیت کئی شعبوں کو پہنچ سکتا ہے۔

متعلقہ

برکس” گروپ میں شامل ہونے والے ملک پر 10% اضافی کسٹم ڈیوٹی عائد ہو گی : ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جو بھی ملک "برِکس” گروپ میں شامل ہو گا، اس پر 10 فی صد اضافی کسٹم ڈیوٹی عائد کی جائے گی۔ ایک عربی نیوز ویب سائٹ کے مطابق ٹرمپ نے یہ بھی بتایا کہ ان کسٹم ڈیوٹیوں یا اس سے متعلق معاہدوں کے نوٹس آج دوپہر تک…
آج کی رات کو اسرائیل کیلئے دن بنا دیں گے’، ایران کی اسرائیل پر بڑے میزائل حملے کی تیاری
ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل نے کہا ہے کہ آج کی رات کو اسرائیل کے لیے دن بنا دیں گے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق اہداف میں حیفہ کے قریب رمات ڈیوڈ ائیربیس بھی شامل ہے جبکہ اسرائیل نے اپنے شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں کے قریب جانے کی ہدایت کر دی۔ اس کے علاوہ ایران…

غزہ میں اسرائیل کی تباہ کن فوجی کارروائی کی تیاری
اسرائیلی ویب سائٹ ’ واللا‘ کے مطابق صہیونی ریاست کا غزہ میں زمینی کارروائی کیلئے۵؍ مکمل فوجی بریگیڈز کومتحرک کرنے کا منصوبہ، فلسطینیوں کے بڑے پیمانے پر انخلاء کا خدشہ۔اسرائیلی فوج غزہ میں ایک بڑی اور تباہ کن فوجی کارروائی کی تیاری کر رہی ہے۔ اسرائیلی ویب سائٹ ’واللا ‘ کے مطابق اس بار محدود…

تھائی لینڈ کی وزیر اعظم پیتونگاترن شیناوترا کی سابق کمبوڈین وزیراعظم کے ساتھ فون کال لیک ہونے کے معاملے پر آئینی عدالت نے وزیر اعظم کو معطل کر دیا
۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 36 سینیٹرز نے تھائی وزیر اعظم کے خلاف درخواست دائر کر رکھی ہے۔ تھائی آئینی عدالت کے مطابق درخواست پر فیصلہ ہونے تک وزیر اعظم عہدے سے معطل رہیں گی مزید سعودی عرب میں محرم الحرام کا چاند نظر آگیا، نئے سال پر غلاف کعبہ تبدیل
پشاور ہائیکورٹ نے کے پی اسمبلی کو مخصوص نشستوں پرحلف سے روک دیا
پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز (پی ٹی آئی پی) نے مخصوص نشستوں سے متعلق پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔ پی ٹی آئی( پی) کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ کے پی اسمبلی میں ہماری جماعت کے 2 اراکین ہیں مگر ہمیں صرف خواتین کی ایک مخصوص نشست دی گئی، ہم زیادہ مخصوص نشستوں کےحق…