ترک خاتونِ اول امینہ اردگان نے غزہ میں جاری انسانی بحران کے خاتمے کیلئے عیسائی دنیا سے زیادہ مؤثر کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے، جبکہ اسرائیل-فلسطین تنازع کے حل کیلئے دو ریاستی حل کی حمایت پر ویٹی کن کے مؤقف کا خیرمقدم کیا ہے۔ترک خاتونِ اول امینہ اردگان نے غزہ میں جاری انسانی بحران کے خاتمے کیلئے عیسائی دنیا سے زیادہ مؤثر کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے، جبکہ اسرائیل-فلسطین تنازع کے حل کیلئے دو ریاستی حل کی حمایت پر ویٹی کن کے مؤقف کا خیرمقدم کیا ہے۔ امینہ اردگان نے بدھ کو ویٹی کن میں ہونے والے پروگرام’’اخوت پر مبنی معیشت: اخلاقیات اور کثیرالجہتی‘‘ میں شرکت کے بعد سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا: ’’ویٹی کن کے روحانی پیشوا اور ریاستی سربراہ پوپ لیو چہار دہم سے ملاقات میرےلئے باعثِ مسرت رہی۔ ہماری گفتگو کا بنیادی مرکز غزہ میں جاری انسانی المیہ تھا۔ ہم نے اس بات پر خیالات کا تبادلہ کیا کہ عیسائی دنیا کو مستقل جنگ بندی اور مکمل انسانی امداد کی فراہمی کیلئے زیادہ مؤثر مؤقف اپنانے کی ضرورت ہے۔ ‘‘

متعلقہ

ڈی ایچ کیو اسپتال پاکپتن میں 20 بچوں کی اموات پر کمشنر ساہیوال کا نوٹس
لواحقین نے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی غفلت اور آکسیجن سلنڈر کی کمی کا الزام عائد کیا کمشنر ساہیوال نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے 3 رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی بچوں کی اموات 16 سے 22 جون کے درمیان ہوئی

سوات مینگورہ کا دل خراش سانحہ ایک قومی صدمہ ہے، جس سے سیاحت کے فروغ اور حفاظتی اقدامات کے حکومتی دعوؤں کی قلعی کھل گئی ۔ ڈاکٹر حمیرا طارق
لاہور (فرزانہ چوہدری ) حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق ،صدروسطی پنجاب نازیہ توحید صدر لاہور عظمی عمران نے سوات مینگورہ کے دل خراش سانحے پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے -اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ سوات( مینگورہ) میں سیلابی ریلے کے المناک…

حکومت نے پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے گیس کے فکسڈ چارجز 400 سے بڑھا کر 600 روپے کردیے
اسلام آباد: (محمد سلیم سے)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، گیس کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی 2025 سے ہوگا۔ ترجمان اوگرا کے مطابق گیس کی قیمت میں اضافے کا اطلاق گھریلو صارفین پر نہیں ہوگا، گھریلو صارفین کے لیے صرف ماہانہ فکسڈ چارجز…
صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا پی او ایف واہ کا دورہ
صدرِ مملکت کی آمد پر چیئرمین پی او ایف واہ لیفٹیننٹ جنرل سید طاہر حمید شاہ نے اُن کا استقبال کیا اس موقع پر وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار محمد رضا حیات ہراج اور سیکریٹری وزارت دفاعی پیداوار لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد چراغ حیدر بھی موجود تھےچیئرمین پی او ایف نے صدرِ مملکت کو پی…

میرے خلاف پروپیگنڈا کیا گیا کہ 11 کروڑ کے بسکٹ کھا گیا۔علی امین گنڈا پور
وزیراعلی خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور کی سوشل میڈیا ٹیم سے ملاقات ہوئی جس میں پارٹی امور اور سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔وزیراعلی نے کہا کہ میرے خلاف پروپیگنڈا کیا گیا کہ 11 کروڑ کے بسکٹ کھا گیا، خیبر پختونخوا اور دوسرے وزراء اعلی کے بجٹ کا موازنہ کریں تو…

گورنر خیبر پختونخوا نے کے پی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد لانےکا اشارہ دے دیا
اپوزیشن کے پاس 52 یا 54 ارکان ہوچکے ہیں،جس دن اسمبلی میں ہمارا ایک بھی رکن زیادہ ہوا تو ہمارا جمہوری حق ہے کہ عدم اعتماد لےکر آئیں،فیصل کریم کنڈی گورنرکی خیبرپختونخوا حکومت گرانے کی حیثیت نہیں، علی امین گنڈاپور گورنر کے پی کونسلر کی سیٹ بھی جیت نہیں سکتے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور…