ماسکو (نمائندہ خصوصی) روس نے ایران اور اسرائیل کے درمیان ہونے والے جنگ بندی معاہدے پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے۔روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا کہ روس کو جنگ بندی معاہدے کی پائیداری پر یقین نہیں، جنگ بندی کا خیرمقدم اس وقت کریں گے جب اس پر عمل ہوگا، ماسکو امن کا خواہاں ہے لیکن یہ جنگ بندی کب تک قائم رہے گی، اس بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔سرگئی لاروف نے کہا کہ کہا جا رہا ہے کہ امریکا نے اسرائیل کو جنگ بندی پر راضی کیا جبکہ قطر نے ایران کو مذاکرات پر آمادہ کیا، تاہم، ان سفارتی کوششوں کے باوجود دونوں ممالک نے ایک دوسرے پر حملے جاری رکھے، جس سے معاہدے کی سنجیدگی پر سوالات کھڑے ہو گئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ روس کی خواہش ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کم ہو اور دیرپا امن قائم ہو، لیکن موجودہ حالات میں جنگ بندی کے پائیدار ہونے کا یقین نہیں کیا جا سکتا، ہمارے قطری دوستوں نے ایران کو راضی کیا اور امریکا نے اسرائیل کو، مگر زمینی حقائق مختلف کہانی بیان کر رہے ہیں۔

متعلقہ

پنجاب میں آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات بحال کرنے کا فیصلہ گریڈ 8 کے امتحانات پیکٹا لے گا، اگلے 30 دن میں لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت: وزیر تعلیم
لاہور (انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ پنجاب فرزانہ چوہدری سے)پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی زیر صدارت پیکٹا (PECA) کے بورڈ آف گورنرز کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں تعلیمی اصلاحات سے متعلق متعدد اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب میں آٹھویں جماعت…

مسلم لیگ (ن) لیبر ونگ کی جانب سے ینگ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی نئی قیادت کو مبارکباد
راولپنڈی / اسلام آباد (بیورو رپورٹ محمد سلیم سے ) مسلم لیگ (ن) لیبر ونگ کے اعلیٰ رہنماؤں نے راولپنڈی اسلام آباد کی ینگ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداران کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔ لیبر ونگ کے مرکزی صدر غلام قادر جٹ…

چین کی نئی برآمدی پابندیاں، اسمارٹ فون مینوفیکچرنگ کے عالمی اہداف خطرے میں
بیجنگ / سیئول / کیلیفورنیا: (ٹیکنالوجی ڈیسک)چین کی جانب سے بعض اہم ٹیکنالوجیکل خام مال اور چِپس کی برآمد پر نئی پابندیاں عائد کیے جانے کے بعد عالمی سطح پر اسمارٹ فون بنانے والی کمپنیوں کو پیداواری ہدف پورا کرنے میں شدید چیلنجز کا سامنا ہے۔ پابندیوں کی…

ایران نے موساد کیلئے جاسوسی کے الزام میں ایک اور شخص کو سزائے موت دیدی
تہران: ایران نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے لیے جاسوسی کے الزام میں ایک اور شخص کو سزائے موت دے دی۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی نے ایرانی جوڈیشری نیوز آؤٹ لیٹ میزان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے لیے جاسوسی کے جرم میں ماجد موسیبی…

ایف بی آر مالی سال 25-2024 کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام
اسلام آباد (محمد سلیم سے ) ایف بی آر مالی سال25-2024 کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہا، اولین ہدف 12 ہزار 977 ارب روپے کے حصول میں 1 ہزار 470 ارب کی کمی کا سامنا ہےذرائع کے مطابق پہلے نظرثانی شدہ ہدف 12 ہزار 332 ارب روپے…

امریکا کا پاکستان کے کردار کا اعتراف، ڈار-روبیو ملاقات میں اہم امور پر گفتگو
واشنگٹن: امریکا نے ایک بار پھر عالمی امن میں پاکستان کے مثبت کردار اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اس کی لازوال قربانیوں کا اعتراف کیا ہے۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے واشنگٹن میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے اہم ملاقات کی، جس میں…