ایران کی جانب سے میزائل فائر کرنے پر شمالی اور وسطی اس رائیل میں سائرن بج اٹھے۔ اس را_ئیلی فوج نے شہریوں کو شیلٹرز میں جانے کی ہدایت کردی ہے۔اسرائیلی فوج کے مطابق اسرائیلی فضائی دفاعی نظام جدید ترین ایر_انی میزائل روکنے کیلئے کام کر رہا ہے۔ اس را_ئیلی حکومت نے 30 جون تک ملک میں ایمرجنسی کا نفاذ بڑھا دیا ہے۔دوسری جانب کچھ دیر قبل اس رائیل نے ایران کے دارالحکومت تہران میں مختلف اہداف کو نشانہ بنایا۔اسرائیلی فوج کے مطابق 50 جہازوں کے ذریعے 170 ایرانی ملٹری اہداف کو نشانہ بنایا گیا جبکہ تہران میں پاسداران انقلاب اور ایرانی دفاعی نظام سے منسلک اہداف کو بھی نشانہ بنایا جارہا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق تہران کے وسطی علاقے میں ایر_انی پارلیمنٹ کی عمارت کے قریب دھماکوں کے بعد آگ لگ گئی جبکہ تہران کی شاہراہ طالقانی اور ولی عصر میدان کے قریب علاقوں میں دھماکے ہوئے۔عرب میڈیا کا مزید بتانا ہے کہ تہران میں پولیس ہیڈ کوارٹر پر اس را_ئیلی ڈرون حملے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔
🔴تہران پر اس رائیلی حملوں کے بعد ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ اس را_ئیل کے حملے جاری رہے تو جوابی کارروائی انتہائی طاقتور اور فیصلہ کن ہوگی۔
