اسلام آباد (محمد سلیم سے ) ایف بی آر مالی سال25-2024 کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہا، اولین ہدف 12 ہزار 977 ارب روپے کے حصول میں 1 ہزار 470 ارب کی کمی کا سامنا ہےذرائع کے مطابق پہلے نظرثانی شدہ ہدف 12 ہزار 332 ارب روپے کے لحاظ سے شارٹ فال 832 ارب روپے ہے جبکہ دوسرے نظرثانی شدہ ہدف کے حصول میں بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ذرائع نے کہا کہ نظرثانی کے بعد ایف بی آر کا ٹیکس ہدف 11 ہزار 900 ارب تک مقرر کیا گیا، اس طرح دوسرے نظرثانی شدہ ہدف کے لحاظ سے تقریبا 400 ارب روپے کا شارٹ فال ہو گا۔ایف بی آر کے ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز دفاتر بند ہونے تک 11 ہزار 280 ارب روپے جمع کیے گئے، صرف آج کے دن میں 620 ارب روپے اکٹھے کرنے ہیں جن کا حصول ناممکن لگ رہا ہے۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر رواں مالی سال کے لیے 11 ہزار 500 ارب روپے کا ریونیو اکٹھا کر سکے گا۔

متعلقہ

برطانیہ میں دہشتگرد حملے کا خطرہ ہے، سر کیئراسٹارمر
برطانیہ کے وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے برطانیہ میں دہشتگرد حملے کا خطرہ ظاہر کردیا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک کو درپیش خطرات بڑھ رہے ہیں، قومی سلامتی کے لیے مزید اقدامات کیے جارہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ کو 9 بڑے سیکیورٹی خطرات کا سامنا ہے، جن میں سائبر…

پاکستان اگلے ماہ سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالے گا
پاکستان اگلے ماہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالے گا۔ سفیر عاصم افتخار احمد نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات کرکے پاکستان کی سلامتی کونسل کی صدارت کے دوران پروگرام آف ورک سے آگاہ کیا۔ سفیر عاصم افتخار احمد نے مشرق وسطیٰ کی بگڑتی ہوئی صورتحال، افریقہ، یورپ، ایشیا اور لاطینی…
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا امریکہ کا سرکاری دورہ جاری،
واشنگٹن ڈی سی میں اوورسیز پاکستانیوں سے ملاقات، آرمی چیف کا اوورسیز پاکستانیوں نے گرمجوشی سے استقبال کیا، آئی ایس پی آراوورسیز پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے آرمی چیف سے ملاقات کی اور افواج پاکستان کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا، معرکۂ حق اور آپریشن بنیان مرصوص میں بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت پر…
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا کہنا ہے کہ کوئی شک نہیں کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹینٹ جنرل احمد شریف نے جناح یونیورسٹی برائے خواتین کراچی کا دورہ کیا، یونیورسٹی آمد پر انتظامیہ اور طالبات نے ان کا پرجوش استقبال کیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نےطالبات کو "آپریشن بنیان مرصوص”میں حکمت عملی، قربانیوں سے آگاہ کیا اور کہا کہ آپریشن میں عوام بالخصوص طلبا…